آج کے اہم معاشی واقعات اور انکے متوقع اثرات
آج سوموار ، 12 دسمبر 2022ء ہے۔ معاشی سرگرمیوں کی ابتداء عالمی معیاری وقت کے مطابق 6.00 بجے جاپانی کے Machine Tools Orders کی رپورٹ کے اجراء کے ساتھ ہو گا۔ جس کے اثرات Nikkei225 انڈیکس ہر مرتب ہو سکتے ہیں جبکہ 7.00 بجے ترکی کی اکتوبر 2022ء کی Unemployment Report جاری کی جائے گی۔ جبکہ اسی وقت Current Account report بھی جاری کی جائے گی۔ برطانیہ کی اکتوبر 2022ء کی GDP رپورٹ 7.00 بجے ریلیز ہو گی۔ اسکے علاوہ برطانوی معاشی رپورٹس کی پوری سیریز کا اجراء ہو گا جن میں صنعتی پیداواری رہورٹ (Industrial Production report) , Balance of Trade کے علاوہ دیگر رپورٹس بھی شامل ہیں۔ یہ انتہائی اہم رپورٹس ہیں جن کے اثرات برطانوی پاؤنڈ (GBP) اور FTSE100 کی کارکردگی پر ممکنہ طور پر مرتب ہو سکتے ہیں۔
امریکہ کے 10 سالہ مدت کے سرمایہ کاری سرٹیفیکیٹس بذریعہ نیلامی عالمی معیاری وقت کے مطابق 18.00 بجے امریکی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو فروخت کے لئے پیش کئے جائیں گے جبکہ امریکہ کی نومبر 2022ء کی Monthly Budget Statement کا اجراء 19.00 بجے کیا جائے گا۔ عالمی معاشی دن کا اختتامی ایونٹ 23.30 بجے یورپی یونین کی نومبر 2022ء کی Consumer Confidence Report کی اشاعت ہو گا جو کہ یورو (EUR) کی کارکاردگی پر اثر انداز ہو گا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔