آج کے نمایاں پاکستانی اسٹاکس

آج پاکستانی اسٹاکس میں دن کے ابتدائی سیشن کے دوران سرمایہ کاری کا اچھا رجحان اور متاثر کن شیئر والیوم نظر آ رہا ہے۔ پہلے ڈیڑھ گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ شیئر والیوم پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی (PTC) میں دکھائی دے رہا ہے۔ جو کہ اب تک 54 لاکھ شیئرز سے زائد کا والیوم حاصل کر چکا ہے۔ جبکہ اسکیShares Value بھی 29 پیسے اضافے کے ساتھ 7 روپے 31 پیسے فی شیئر کی سطح پر آ گئی ہے۔ ٹی۔آر۔جی پاکستان لیمیٹڈ (TRG) آج بھی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز ہے۔ اور دن کی ابتداء میں ہی 24 لاکھ شیئرز سمیٹ چکی ہے۔ اسکی فی شیئر قدر بھی ا روپے 55 پیسے کے اضافے خے ساتھ 147 روپے 55 پیسے کی سطح پر ہے۔ حبکو پاکستان لیمیٹڈ (HUBC) بھی دن کے آغاز پر 23 لاکھ شیئرز کا کاروبار کر چکی ہے۔ جبکہ اسکی فی شیئر قدر بھی 89 پیسے اضافے کے ساتھ 67 روپے 46 پیسے پر آ گئی ہے۔ پاور جنریشن سیکٹر کی کے اس اسٹاک میں آج مسلسل دوسرے دن تیزی کی لہر یے۔

ان کے علاوہ ہیزکول پاکستان لیمیٹڈ (HASCOL) بھی 22 لاکھ شیئرز کے والیوم اور 6 پیسے قدر میں اضافے کے ساتھ مثبت مومینٹم کے ساتھ ٹریڈ کر رہا ہے۔ ورلڈ کال ٹیلی کام لیمیٹڈ (WTL)، دیوان فاروق موٹرز لیمیٹڈ (DFML), بینک الفلاح لیمیٹڈ (BAFL), جے۔ایس گلوبل بینک لیمیٹڈ (JSBL), میپل لیف سیمنٹ فیکٹری (MLCF), ٹی۔پی۔ایل پراپرٹیز (TPLP) اور مچلز فروٹ فارمز لیمیٹڈ (MFFL) بھی تیزی کے مومینٹم،سرمایہ کاری کے متاثر کن حجم اور شیئر والیوم کے لحاظ سے بہترین اسٹاکس میں شامل ہیں۔سیکٹر پرفارمنس کے اعتبار سے آج بھی ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن، پراپرٹی اور بینکنگ سیکٹرز سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز ہیں۔ مچلز فروٹ فارمز لیمیٹڈ (MFFL) اب تک سب سے زیادہ قدر حاصل کرنیوالا اسٹاک ہے۔ جس کی قدر 6 روپے 47 پیسے اضافے کے ساتھ 92 روپے 76 پیسے فی شیئر کی سطح پر آ گئی ہے۔ اسی طرح پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (PNSC) 8 روپے 24 پیسے کے اضافے کے ساتھ 118 روپے 12 پیسے پر مثبت مومینٹم کے ساتھ ٹریڈ کر رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button