آج KSE100 کے ٹیکنیکل انڈیکیٹرز کیا پیشگوئی کر رہے ہیں ؟
بنیادی جائزہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX ) میں کل کی شدید مندی کے بعد کاروباری دن کا آغاز مندی کے رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔ ملک کے سیاسی عدم اسٹحکام کی وجہ سے سرمایہ کار بڑے اسٹاکس میں خطرات کے پیش نظر چھوٹے اسٹاکس (Penny Stocks ) میں خرید و فروخت کرتے نظر آ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان کے غیر ملکی زر مبادلہ (Foreign Exchange ) کے ذخائر کا گذشتہ 4 سال کی کم ترین سطح پر آ جانا بھی معاشی اعشاریوں (Financial Indicators ) میں گراوٹ کی بڑی وجہ ہے۔ آج KSE100 آغاز میں 75 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 41615 پر آ گیا ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق سیاسی عدم استحکام آنے والے دنوں میں بھی انڈیکس کی صورتحال پر آنیوالے دنوں میں بھی اثر انداز ہوتا رہے گا۔
ٹیکنیکی تجزیہ۔
آج ابتدائی سیشن کے دوران KSE100 انڈیکس میں ٹریڈ کی ابتداء 70 پوائنٹس اوپر ہوئی ۔ جبکہ اب تک اس کی بلند ترین سطح 41711 اور کم ترین لیول 41527 رہا ہے۔ ٹیکنیکی اعشاریے (Technical Indicators ) اس سطح پر خرید (Buying ) کا موقع ظاہر کر رہے ہیں ۔ آج کی 4 Moving Averages خریداری جبکہ 2 فروخت کے رجحان ظاہر کر رہی ہیں۔ گذشتہ 200 گھنٹوں کی سادہ حرکاتی اوسط (200SMA ) واضح نشاندہی کر رہی ہے کیونکہ 41700 کی سطح پر Bulls ہمیشہ Strong Buy کے طرز عمل کے ساتھ اوپر 41800 اور 42100 کی نفسیاتی حدوں (Resistance Levels ) کی طرف ایک Bullish Pull بناتے ہیں اس سطح پر اب تک 11139 ٹریڈز ہو چکی ہیں۔ 41600 آج کا محور (Pivot) ہے۔ پہلی نفسیاتی حد (R1 ) 41800، جبکہ اسکے بعد 42100 اور 42400 دوسری (R2 ) اور تیسری (R3 ) ہیں۔ جبکہ نیچے کی طرف سپورٹ لیولز آج 41300، 40900 اور 40600 ہیں۔ جبکہ آج 10 فیصد Bullish جبکہ 20 فیصد Bearish اور 70 فیصد Side Ways ہے۔ اس طرح آج KSE100 کا جھکاؤ اور ارتکاز (Bias ) بھی نیوٹرل ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔