آسٹریلوی اسٹاک ایکسچینج (ASX ) میں ملا جلا جبکہ نیوزی لینڈ اسٹاکس (NZX ) میں منفی رجحان

آج آسٹریلین اسٹاک ایکسچینج (ASX ) میں دن کے آغاز سے ہی ملا جلا اور سست روی کا ٹرینڈ نظر آ رہا ہے۔ جسکی بنیادی وجہ شرح سود ( Interest rate) میں اضافے کے بعد آسٹریلین ڈالر (AUD ) اور اس سے منسلک سرمایہ کاری سرٹیفیکیٹس کی طلب (Demand ) میں ہونیوالا اضافہ ہے۔ جس کے بعد زیادہ تر سرمایہ کار اسٹاکس کو فروخت کر کے آسٹریلین ڈالرز اور بانڈز کی خریداری (Buying ) میں مصروف ہیں۔

آج آسٹریلین اسٹاک ایکسچینج (ASX ) کے ASX200 میں دن کا آغاز 6976 کی سطح سے ہوا جس کے بعد انڈیکس 7 ہزار کے نفسیاتی ہدف (Psychological Target ) کو عبور کر کے اپنی آج کی بلند ترین سطح 7011 تک پہنچا تاہم طلب (Demand ) میں کمی کے باعث اس سطح کو برقرار نہ رکھ سکا اور نیچے 6976 کی سطح یعنی کل کے اختتامیے (Closing ) تک گراوٹ کا شکار ہوا۔ جبکہ اسوقت انڈیکس 6 پوائنٹس اور 0.09 فیصد سرمایہ کاری کے حجم (Capitalization) کے اضافے کے ساتھ 6983 کی سطح پر اتار چڑھاؤ کی شکار ہے۔ آج مارکیٹ میں سرمائے کا حجم اب تک 48 کروڑ آسٹریلین ڈالر سے زائد ہے۔

نیوزی لینڈ اسٹاک ایکسچینج (NZX ) میں سوموار کی ریکارڈ تیزی کے بعد گزشتہ دو روز سے مسلسل مندی کا ہلکا رجحان نظر آ رہا ہے۔ جس کی بنیادی وجہ بھی آسٹریلین اسٹاک ایکسچینج کی طرح طلب (Demand ) میں کمی اور کرنسی سے منسلک سرمایہ کاری سرٹیفیکیٹس کی حاصلات (Gains ) میں ہونیوالا اضافہ ہے۔ اسوقت NZX50 انڈیکس 33 پوائنٹس سکڑ کر 11282 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اس نے آج کے دن کا آغاز 11316 سے ہوا ۔ یہی اس کی بلند ترین سطح ہے اور اس کے بعد سست روی کا شکار ہو کر انڈیکس اپنے کم ترین لیول 11263 تک آ گیا۔ مجموعی طور پر اب تک مارکیٹ میں 57 کروڑ نیوزی لینڈ ڈالرز سے زائد کی خرید و فروخت ہو چکی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button