آسٹریلین اسٹاک ایکسچینج (ASX) میں ملا جلا جبکہ NZX میں مثبت رجحان

آج آسٹریلین اسٹاک ایکسچینج (ASX) میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ آج جاری ہونیوالے مثبت CPI ڈیٹا کے باوجود چین کی طرف سے خام اور تیار شدہ مال کی رسد بحال کرنیکی اطلاعات کی تردید کے بعد سرمایہ کار مسلسل سائیڈ لائن نظر آ رہے ہیں۔ ASX200 انڈیکس 30 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 7284 کی سطح پر آ گیا ہے۔ اب تک یہ 18 کروڑ 46 لاکھ آسٹریلین ڈالرز کی سرمایہ کاری کا حجم حاصل کر چکا ہے۔

نیوزی لینڈ اسٹاک ایکسچینج (NZX) میں آج سرمائے کا بہترین حجم اور متاثرکن شیئرز والیوم نظر آ رہے ہیں۔ NZX50 آج 156 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 11552 کی سطح پر آ گیا ہے یہی اسکی آج کے دن میں بلند ترین سطح ہے۔ جبکہ اب تک مارکیٹ میں 7 کروڑ 36 لاکھ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button