اسٹاکس اپڈیٹ: یورپی مارکیٹس میں ملا جلا رجحان ۔

آج یورپی مارکیٹس (European Markets ) میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ امریکی وسط مدتی انتخابات ( U.S Mid Term elections ) کے بعد ابھی تک ایوان نمائندگان کی صورتحال غیر یقینی صورتحال کی شکار ہے جس کی وجہ سے عالمی اسٹاکس (Global Stocks ) کی طلب میں کمی واقع ہوئی ہے۔ جبکہ برطانیہ میں وزیراعظم رشی سوناک کی کابینہ کے سینئر وزیر گیون ولیمسن کے استعفے کو گزشتہ کئی ماہ سے ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام کے تسلسل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ جس کے معاشی اعشاریوں (Financial Indicators ) اور سرمایہ کاروں کے اعتماد پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں جس کے بعد FTSE100 میں سست روی اور ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ انڈیکس 12 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 7293 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ Dax30 میں آج قدرے منفی رجحان ہے۔ اور انڈیکس 71 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 13416 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے حجم (Capitalization) اور شیئرز کی تعداد (Shares Volume) میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔

دیگر یورپی مارکیٹس میں بھی ملا جلا رجحان ہے۔ CAC40 بھی آج 27 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ 6415 پر گراوٹ کا شکار ہے۔ دوسری طرف Stoxx600 بھی محض 1 پوائنٹ کم ہو کر 419 پر سست روی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ SMI میں آج قدرے مثبت رجحان ہے۔ انڈیکس 47 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 10874 پر قدرے مثبت رجحان کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ یورپ کی سب سے بڑی مارکیٹ FTSEMIB بھی ملے جلے لیکن قدرے مثبت رجحان اور 21 پوائنٹ کے اضافے کے ساتھ 23715 پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

آگے بڑھتے ہوئے ذکر کرتے ہیں نیدرلینڈ کے HEX کا جو کہ 20 پوائنٹس کی گراوٹ اور سرمایہ کاری کے کم حجم (Capitalization) کے ساتھ 10781 کے لیول پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ MOEXRUSS بھی 19 پوائنٹس نیچے 2187 پر منفی سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ آخر میں ذکر کریں گے Ibex35 کا جو کہ آج 17 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 8016 کی سطح پر قدرے مستحکم نظر آ رہی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button