Nasdaq منفی، دیگر امریکی مارکیٹس میں ملا جلا رجحان

آج امریکی اسٹاکس (U.S Stocks) میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے لیکن Nasdaq میں 102 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد انڈیکس 11257 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ آج جاری ہونیوالی ریٹیل سیلز رپورٹ (Retail Sales Report) کے مثبت اعداد و شمار کے باوجود امریکی معیشت پر افراط زر (Inflation) کے گہرے اثرات آج ریٹیل سیلز رپورٹ کے فوری بعد جاری ہونیوالی صنعتی پیداواری رپورٹ (Industrial Production report) کے منفی ڈیٹا سے ظاہر ہو رہے ہیں۔ جس کے بعد ڈالر کی قدر میں اضافہ اور اسٹاکس بیک فٹ پر جاتے ہوئے نظر آئے۔ Dow Jones آج 36 پوائنٹس کی معمولی تیزی کے ساتھ 33629 پر سرمائے کے حجم میں کمی اور شیئر والیوم میں گراوٹ کا شکار ہے۔

آگے بڑھتے ہوئے S & P پر نظر ڈالتے ہیں جو کہ 22 پوانٹس کی مندی کے ساتھ 3971 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ Russel2000 بھی 25 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 1863 اور نیویارک اسٹاک ایکسچینج (NYSE) آج 54 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ 15324 پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button