امریکی انفلیشن ڈیٹا کے ممکنہ اثرات ۔ فاریکس ٹریڈنگ کیا سمت اختیار کر سکتی ہے ؟

آج عالمی معیاری وقت کے مطابق 12-30 بجے ( پاکستانی وقت شام ساڑھے پانچ بجے امریکی محکمہ شماریات ( US Beurau Of Statistics) افراط زر ( Inflation) اور کنزیومر پرائس انڈیکس رپورٹ جاری کرنے جا رہا ہے جس سے تمام عالمی مارکیٹس کی سمتیں متعین ہوں گی۔ رہورٹ کے ممکنہ اثرات کیا ہوتے ہیں اس کا اندازہ تو رپورٹ کے اجراء کے بعد ہو گا تاہم ڈالر انڈیکس نیچے اور اسٹاکس کے اوپر جانے کے امکانات ہیں۔ اسوقت اگر یورپی ٹریڈنگ سیشن کا جائزہ لیں تو امریکی ڈالر کے مقابلے یورو ایک واضح سمت اختیار کرنے کے لئے تیار ہے۔ ایک مثبت سی۔پی۔آئی ڈیٹا یا انفلیشن رپورٹ اسٹاکس اور کماڈٹیز میں خریداری (Buying ) میں اضافہ کرے گی۔ کیونکہ رسک فیکٹر کے کم ہو جانے سے ممکنہ طور پر ڈالر انڈیکس نیچے آئے گا۔ جس سے یورو (EUR)، سوئس فرانک ( CHF ) اور برطانوی پاؤنڈ (GBP ) کو ایک مثبت ٹریگر مل سکتا ہے۔ یورپی مرکزی بینک ( European Central Bank ) کی سربراہ کرسٹین لیگارڈ بدھ کے روز اپنے بیان میں کہا ہے کہ یورپی معیشت کو افراط زر اور کساد بازاری( Recession ) سے بچانے کے لئے مانیٹری ٹولز استعمال کئے جا سکتے ہیں۔ لیکن انہوں نے مفصل انداز میں 75 بنیادی پوائنٹس شرح سود ( Interest Rate ) میں اضافہ کر کے محدود مدت کے اہداف حاصل کئے جا سکتے ہیں لیکن ایسا کرنے سے یورپی معیشت سے افراط زر کو 2 فیصد کی معمول کی سطح تک لے کر آنا ممکن نہیں رہے گا۔ امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/USD ) 0.9700 کے قریب ایک جارحانہ رخ اختیار کرنے اور قطعی سمت اختیار کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔ اس تیزی کے لئے مطلوبہ مثبت ٹریگر آج یورو کو مل سکتا ہے

برطانوی بانڈز Gilt مارکیٹ سے کل متضاد بیانات کے بعد آج اوپن مارکیٹ خریداری کے بند ہونے کی اطلاعات آ رہی ہیں جس سے برطانوی پاؤنڈ کے سرمایہ کاروں میں پائی جانیوالی بے یقینی کا خاتمہ ہو سکتا ہے جبکہ دوسرا مثبت ٹریگر امریکی ڈالر کے سی۔پی۔آئی اور افراط زر کے ڈیٹا کے اجراء کے بعد ممکنہ طور پر دفاعی انداز اختیار کرنے پر مل سکتا ہے جس سے برطانوی پاؤنڈ 1.1150 کی نفسیاتی حد سے اوپر جا سکتا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button