امریکی کنزیومر کانفیڈینس رپورٹ کے بعد امریکی ڈالر کی قدر پر مرتب ہونیوالے منفی اثرات

آج امریکی کنزیومر کانفیڈینس رپورٹ (Consumer Confidence report ) کے اجراء کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ (GBP/USD ) کی قدر میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ کئی ہفتوں سے 1.1300 کی نفسیاتی حد (Resistance ) کو عبور کرنے کے لئے مثبت ٹریگر کے متلاشی برطانوی پاؤنڈ کو ڈالر کی گراوٹ کے بعد زبردست Bullish Momentum ملا ہے اور کیبل تیزی کی ایک بڑی لہر کے ساتھ تین بڑی نفسیاتی حدوں (Resistance Levels ) کو عبور کر گیا ہے۔ اسوقت برطانوی پاؤنڈ (GBP ) اپنی ستمبر 2022ء کی سطح 1.1500 کے قریب پہنچ چکا ہے اور کسی بھی وقت اسے عبور کر سکتا ہے۔

امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/USD ) اسوقت 0.9900 اور 0.9940 کی دو بڑی نفسیاتی حدیں (Resistance Levels ) عبور کر کے 0.9957 پر آ گیا ہے۔ سونا (Gold ) بھی 8 ڈالر اضافے کے ساتھ 1656 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گیا ہے اور اسوقت کماڈٹی مارکیٹ میں سونے کی طلب میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا یے۔

کرپٹو کرنسیز (Crypto currencies ) کی قدر میں بھی ایک بڑی مثبت ریلی دیکھنے میں آئی ہے۔ جس کے بعد بٹ کوائن (BTC ) 19700 ڈالر فی کوائن پر 20 ہزار کی بڑی نفسیاتی حد کو عبور کرنے کے قریب یے۔ دوسری طرف Ethereum بھی ستمبر 2022ء کی سطح 14 سو ڈالر کو عبور کر کے 1410 ڈالرز فی کوائن پر آ گیا ہے۔ امریکی ڈالر کے دفاعی انداز اختیار کرنے پر کماڈٹی لے کر فاریکس مارکیٹ تک سبھی میں تیزی دکھائی دے رہی ہے

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button