Crude oil Inventory رپورٹ جاری۔
امریکہ کی ہفتہ وار خام تیل (Crude Oil) کی انوینٹری رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ EIA کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ ہفتے کے دوران خام تیل کے اسٹاک میں 3.691 ملیئن کا اضافہ ہوا ہے جبکہ 1055 ملیئن کی توقع تھی۔ جبکہ گیسولین کے ذخائر میں 3.058 ملیئن بیرلز کا اضافہ ہوا ہے جبکہ اس سے پہلے 0.383 ملیئن بیرل اضافہ متوقع تھا۔ خام تیل کی درآمدات (Imports) 1.124 ملیئن بیرل رہی ہیں جبکہ گذشتہ ہفتے کے دوران یہ درآمدات 1.236 ملیئن تھیں۔ اسطرح مجموعی طور پر یہ رپورٹ توقعات کے برعکس منفی اعداد و شمار پر مشتمل ہے اور اسکے منفی اثرات امریکی معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) پر مرتب ہوں گے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ WTI کی قیمتیں 77 ڈالرز فی بیرل تک آ گئی ہیں۔ رہورٹ کے اجراء کے بعد اسکی قیمتوں میں 4 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔