امریکی ISM Services ڈیٹا: یورو کے Bullish مومینٹم میں کمی
بنیادی تجزیہ
آج جاری ہونیوالی امریکی ISM Services کے سروے کے توقعات سے بہتر اعداد و شمار کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/USD) کا Bullish مومینٹم کمزور ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ جاری کئے جانیوالے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ ماہ کے دوران سروسز کا انڈیکس 56.5 فیصد رہا ہے۔ جبکہ اس سے قبل اس کے 53.3 رہنےکی توقع ظاہر کی جا رہی تھی۔ تفصیل کے مطابق نومبر 2022ء کے دوران سروسز سیکٹر کی ادائیگی 70 فیصد رہی ہے جبکہ اس سے قبل اکتوبر کے سروے میں یہ ادائیگی 70.7 فیصد ہوئی تھی۔
سروسز سیکٹر میں لیبر 51.5 رہی ہے جبکہ اکتوبر 2022ء کے دوران یہ انڈیکس 49.1 فیصد رہا تھا۔ شعبے کے نئے آرڈرز کی تعداد 56 فیصد بڑھی ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ اس سے قبل اگتوبر 2022ء کی رپورٹ میں یہ تعداد 56.5 رہی تھی۔ سروسز سیکٹر کی Inventories میں 47.9 فیصد اضافہ ظاہر کیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل گذشتہ رپورٹ میں یہ اضافہ 46.4 فیصد ہوا تھا۔ اس ڈیٹا کے مطابق نئے برآمدی آرڈرز (Export Orders) کی تعداد میں 38.4 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ اس سے قبل نومبر 2022ء میں یہ تعداد 47.7 فیصد بڑھی تھی۔ خدمات کے شعبے کی درآمدات (Imports) میں 59.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ اس سے قبل اکتوبر 2022ء کے دوران یہ تعداد 50.4 فیصد تھی۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ISM کے سروے کے برعکس S&P Global کی طرف سے سروسز کی ہی رپورٹ بالکل مختلف رہی ہے۔ ماہرین معاشیات کے خیال میں دونوں معاشی ادارے مختلف نوعیت کی کمپنیز کا ڈیٹا جمع کر رہے ہیں اس لئے ان کے حقائق اور انڈیکس میں واضح فرق موجود ہے۔
ٹیکنیکی تجزیہ
آج EUR/USD اپنی ابتدائی Gains کو بچانے میں کامیاب رہا ہے۔ گزشتہ 4 گھنٹوں کی ٹریڈ اگرچہ اسے 200SMA سے نیچے ظاہر کر رہی ہے۔ تاہم اسوقت یورپی کرنسی 0.133 فیصد گراوٹ کے ساتھ 1.0520 کی سطح پر موجود ہے جو کہ اسکی 100SMA اور 20SMA سے اوپر ہے۔ اسکا ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) اسوقت 70 پر آ گیا ہے۔ جو کہ Bullish ریلی کی طاقت میں کمی کی علامت ہے۔ اسکے علاوہ یورو چونکہ مثبت ٹریگرز پر نہیں بلکہ امریکی ڈالر کے دفاعی انداز اختیار کرنے یا پیشقدمی کرنے کی بنیاد پر اتار چڑھاؤ کا شکار ہے اس لئے اسکا ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس اسے Directionless ظاہر کر رہا ہے۔ تاہم اسکے مومینٹم اسکو ابھی بھی 45 فیصد Bullish اور 40 فیصد Bearish جبکہ 15 فیصد Sideways یعنی نیوٹرل ظاہر کر رہے ہیں اس طرح اگرچہ اسکے Bullish مومینٹم میں کمی واقع ہوئی ہے لیکن مجموعی طور پر اسکا جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) ابھی بھی Bullish ہی ہے۔ موجودہ سطح پر اسکے سپورٹ لیولز 1.0500, 1.0480 اور 1.0445 ہیں۔ جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 1.0520, 1.0585 اور 1.0680 ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔