اوپیک پلس( OPEC plus) کا تیل کی پیداوار میں کمی کا فیصلہ۔
سعودی قیادت میں تیل پیدا کرنیوالے ممالک کی تنظیم اوپیک پلس( OPEC Plus) نے خام تیل( Crude Oil ) کی یومیہ پیداوار میں ایک لاکھ بیرل کی کمی کا فیصلہ کیا ہے ۔ واضح رہے کہ اوپیک ممالک( عرب ممالک) کے ساتھ روس کی شیمولیت کو اوپیک پلس کا نام دیا جاتا ہے۔ اوپیک تنظیم کے مطابق حالیہ فیصلہ ڈبلیو۔ٹی۔آئی آئل کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے کیا گیا ہے۔ تنظیم عالمی مارکیٹ کو ایک کروڑ بیرل تیل یومیہ سپلائی کرتی ہے۔ اوپیک پلس کے اجلاس میں روسی تیل کی قیمت محدود کرنے کے منصوبے پرائس کیپ پلان پر شدید تحفظات کا اظہار بھی کیا ہے۔ اس کے علاوہ اجلاس میں ڈبلیو۔ٹی۔آئی آئل کی قیمت کو امیریکن برینٹ آئل کی طرح 100 ڈالر فی بیرل تک لانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔