اوینسیون لیمیٹڈ (AVN) کے Bearish کنٹرول کے باوجود خریداری کا موقع

بنیادی جائزہ۔

آج ایوینسیون لیمیٹڈ (AVN) میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کے ملے جلے رجحان اور سرمایہ کاری کے والیوم کی کمی کے ساتھ 71.85 کی سطح پر محدود رینج میں Bearish مومینٹم اختیار کئے ہوئے نظر آ رہا ہے اور 71.35 کی سپورٹ سے اوپر مسلسل اسٹرینتھ جمع کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ گذشتہ روز اسکا اختتامیہ 72.56 سے اوپر ہوا تھا آج اس نے آغاز 73.30 سے کیا اور یہی اس کی اب تک کی بلند ترین سطح ہے اس کے بعد اس میں شدید سیلنگ دیکھنے میں آئی۔ لیکن 71.80 پر اس میں دوبارہ خریداری کی لہر نظر آ رہی ہے۔ اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کے سرمایہ کاروں میں ایوینسیون لیمیٹڈ (AVN) انتہائی مقبول اسٹاکس میں شامل ہے۔ AVN ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن سیکٹر کی عالمی شہرت یافتہ کمپنی ہے جس کا ہیڈ آفس دوبئی (متحدہ عرب امارات) میں ہے جبکہ پاکستان میں کمپنی نے اپنا آفس 26 مارچ 2003ء کو کراچی میں قائم کیا۔ اسکی ذیلی شاخیں لاہور اور اسلام آباد میں بھی ہیں۔ کمپنی کا بنیادی سرمایہ 2 کروڑ ڈالر سے زائد ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں اسکی سرمایہ کاری 32 کروڑ 70 لاکھ سے زائد شیئرز پر مشتمل ہے۔ جن میں سے 30 فیصد شیئرز جن کی تعداد 9 کروڑ 74 لاکھ سے زائد بنتی ہے آزادانہ ٹریڈ (Free Float) کر رہے ہیں۔ ایوینسیون بنیادی طور پر ٹیکنالوجی اور سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کے علاوہ انجنئرنگ اور Industrial Automation کے شعبوں میں کام کر رہی ہے۔ متحدہ عرب امارات میں 2021 کے دوران اسکے پروجیکٹس کی سیل 1 ارب ڈالر سے زائد رہی ہے۔ PSX میں یہ Holding اور Intra-Day دونوں طرح کی ٹریڈ میں یکساں مقبول ہے۔ اسے ٹی۔آر۔جی (TRG) اور نیٹسول (NETSOl) کی طرح ہر فارمیٹ کی اسٹاک ٹریڈنگ میں پسند کیا جاتا ہے۔

ٹیکنیکی تجزیہ

آج AVN نے اپنی گذشتہ روز کی اختتامی سطح سے اوپر 73 روپے 30 پیسے سے آغاز کیا جس کے بعد ابتداء میں ہی یہ بالکل دفاعی انداز اختیار کرتے ہوئے 73 روپے 30 پیسے کی بلند ترین سطح سے انڈیکس کے نیچے آنے کے بعد 71 روپے 80 پیسے کے لیول تک گراوٹ کا شکار ہوا لیکن مسلسل Bullish اسٹرینتھ جمع کرنے کی کوشش کرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ نماز جمعہ کے وقفے تک پہلے سیشن کے اختتام پر یہ اپنی کل کی سطح سے 71 پیسے کی کمی کے ساتھ 71 روپے 85 پیسے کی سطح پر موجود ہے تاہم مجموعی طور پر یہ محدود رینج میں ٹریڈ کرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے تاہم موجودہ سطح پر پہلے سیشن کے آخری آدھے گھنٹے کے دوران Bulls کی طرف سے خریداری کا سلسلہ مسلسل جاری رہا اور یہ 72 کے نفسیاتی مارک کو عبور کرنے کی کوشش میں رہا۔ اسوقت یہ اپنی اہم ترین سپورٹ 71.35 سے اوپر موجود ہے ۔ 70 روپے کے نفسیاتی مارک سے اوپر AVN کو ہمیشہ Bullish سمجھا جاتا ہے لیکن اسوقت یہ جدودجہد کرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ گزشتہ ایک سال کے دوران AVN نے 61 روپے فی شیئر سے 114 روپے تک کی قدر کا سفر طے کیا۔ جبکہ 70 کا لیول ہمیشہ اس کے لئے Bullish مومینٹم اور جارحانہ موڈ اختیار کرنے کے حوالے سے انتہائی اہم رہا ہے۔ موجودہ سطح سے اوپر اسکی مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 72.35 کے بعد 73.15 اور 73.85 ہیں۔ اسکی آج کی حدوں کا جائزہ لیں تو آج AVN کا Upper Cap آج 78 روپے پر ہے۔ جبکہ اسکا Lower Lock اسکے Bullish زون سے نیچے 67 روپے 12 پیسے پر ہے۔ آج اسکی 5 Moving Averages خریداری کا رجحان ظاہر کر رہی ہیں جبکہ 7 فروخت کا اشارہ دے رہی ہیں۔ اسکے سپورٹ لیولز کا جائزہ لیں تو موجودہ سطح پر پہلا سپورٹ لیول 71.35 ہے جبکہ اسکے بعد 70.85 اور 70.35 کے مضبوط سپورٹ لیول ہیں لیکن تیسرا سپورٹ لیول اسکا آخری Bullish ایریا ہے۔ جبکہ آج اگر اسکا اختتامیہ 73 کی سطح پر ہوا تو آنیوالے کاروباری ہفتے کے دوران اسکی Bullish ریلی اسے 80 روپے سے اوپر جانے کی اسٹرینتھ دے سکتی ہیں۔ آج AVN کا محور 71.85 ہے۔ جبکہ یہ 45 فیصد Bearish, جبکہ 44 فیصد Bullish اور 11 فیصد Sideways یعنی نیوٹرل رجحان ظاہر کر رہا ہے۔ اسطرح اسکا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Bearish ہے۔ اسکی خریداری کی سطح انٹرا ڈے میں 71.80 اور فروخت کی سطح 73 روپے ہے۔ جبکہ Holding کیلئے اسکا طویل المیعادی ہدف 110 روپے ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button