ایف۔ٹی۔ایکس اور المیڈا کے امریکہ میں دیوالیہ ہونے کا دعوی دائر کرنے کا امکان

کرپٹو پلیٹ فارم ایف۔ٹی۔ایکس نے اعلان کیا ہے کہ وہ کسی ممکنہ حل میں ناکامی کی وجہ سے دیوالیہ قرار دیئے جانے کے لئے امریکی عدالت میں درخواست دائر کر رہے ہیں اور سیم بینکمین فرائڈ بطور سئ۔ای۔او مستعفی ہو گئے ہیں۔ FTX کے ترجمان نے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیوالیہ قرار دیئے جانے کے لئے المیڈا ریسرچ اور اس سے ملحقہ 130 کمپنیاں جو کہ مجموعی طور پر FTX کہلاتی ہیں بطور گروپ دیوالیہ قرار دیئے جانے کے لئے اپیل کر رہی ہیں۔ ایف۔ٹی۔ایکس نے جے۔رے۔تھری کو ایف۔ٹی۔ایکس گروپ کے نئے سی۔ای۔او کے طور پر تعینات کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ نو متعینہ سی۔ای۔او اس سے قبل توانائی کے شعبے کی عالمی کمپنی انرون (Enron) کو بھی دو عشرے قبل ایسی ہی صورتحال سے کامیابی کے ساتھ نکال چکے ہیں۔

یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ chapter 11 کے تحت دیوالیہ قرار دیئے جانے کا پہلا ایڈوانٹیج اپنے صارفین اور شراکت داروں کی ادائیگیوں کے لئے منجمند کئے گئے فنڈز تک رسائی ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ FTX کی بائنانس کو فروخت اور اس کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال کے نتیجے میں گزشتہ روز کرپٹو مارکیٹ میں شدید گراوٹ پیدا ہوئی تھی اور بٹ کوائن سے 12 فیصد سرمائے کا انخلاء دیکھا گیا تھا۔

ایف۔ٹی۔ایکس کے سابقہ چیف ایگزیکٹو بینکمین فرائڈ نے اپنے ٹویٹ میں دنیا بھر کے کرپٹو صارفین سے معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کمپنی کے معاشی معاملات کو سنبھالنے کی بہت کوشش کی لیکن معاملات انتہائی سنگین رخ اختیار کر گئے تھے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button