ایوینسیون لیمیٹڈ (AVN) ,مسلسل دوسرے دن Bullish مومینٹم

آج ایوینسیون لیمیٹڈ (AVN) مسلسل دوسرے دن تیزی کا مومینٹم اختیار کئے ہوئے ہے۔ گذشتہ روز اسکا اختتامیہ 81 سے اوپر ہوا تھا۔ اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کے سرمایہ کاروں میں ایوینسیون لیمیٹڈ (AVN) انتہائی مقبول اسٹاکس میں شامل ہے۔ AVN ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن سیکٹر کی عالمی شہرت یافتہ کمپنی ہے جس کا ہیڈ آفس دوبئی (متحدہ عرب امارات) میں ہے جبکہ پاکستان میں کمپنی نے اپنا آفس 26 مارچ 2003ء کو کراچی میں قائم کیا۔ اسکی ذیلی شاخیں لاہور اور اسلام آباد میں بھی ہیں۔

کمپنی کا بنیادی سرمایہ 2 کروڑ ڈالر سے زائد ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں اسکی سرمایہ کاری 32 کروڑ 70 لاکھ سے زائد شیئرز پر مشتمل ہے۔ جن میں سے 30 فیصد شیئرز جن کی تعداد 9 کروڑ 74 لاکھ سے زائد بنتی ہے آزادانہ ٹریڈ (Free Float) کر رہے ہیں۔ ایوینسیون بنیادی طور پر ٹیکنالوجی اور سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کے علاوہ انجنئرنگ اور Industrial Automation کے شعبوں میں کام کر رہی ہے۔ متحدہ عرب امارات میں 2021 کے دوران اسکے پروجیکٹس کی سیل 1 ارب ڈالر سے زائد رہی ہے۔ PSX میں یہ Holding اور Intra-Day دونوں طرح کی ٹریڈ میں یکساں مقبول ہے۔ اسے ٹی۔آر۔جی (TRG) اور نیٹسول (NETSOl) کی طرح ہر فارمیٹ کی اسٹاک ٹریڈنگ میں پسند کیا جاتا ہے۔

ٹیکنیکی تجزیہ

آج AVN نے اپنی گذشتہ روز کی سطح 82 روپے 63 پیسے سے آغاز کیا جس کے بعد ابتداء میں جارحانہ انداز اختیار کرتے ہوئے یہ 82 روپے 55 پیسے کی بلند ترین سطح سے انڈیکس کے نیچے آنے کے بعد اسی لیول سے Bullish اسٹرینتھ جمع کرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ ابتدائی سیشن کے دوران انتہائی مثبت مومینٹم کے ساتھ AVN آغاز میں ہی 82 روپے کی اہم ترین مزاحمتی حد عبور کر گیا۔ اسوقت یہ اپنی گذشتہ روز کے اختتامیے سے 75 پیسے اوپر 82 روپے 38 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ اس میں مسلسل خریداری ہو رہی ہے۔

گزشتہ ایک سال کے دوران AVN نے 61 روپے فی شیئر سے 114 روپے تک کی قدر کا سفر طے کیا۔ جبکہ 81 کا لیول ہمیشہ اس کے لئے Bullish مومینٹم اور جارحانہ موڈ اختیار کرنے کے حوالے سے انتہائی اہم رہا ہے۔ موجودہ سطح سے اوپر اسکی مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 83 کے بعد 85اور 87 ہیں۔ اسکی آج کی حدوں کا جائزہ لیں تو آج AVN کا Upper Cap بھی تیسری مزاحمتی حد کے بالکل اوپر 87 روپے 75 پیسے پر ہے۔ جبکہ اسکا Lower Lock اسکے Bullish زون سے نیچے 75 روپے 51 پیسے پر ہے۔

آج اسکی تمام Moving Averages خریداری کا رجحان ظاہر کر رہی ہیں۔ اسکے سپورٹ لیولز کا جائزہ لیں تو موجودہ سطح پر پہلا سپورٹ لیول 80 ہے جبکہ اسکے بعد 78 اور 76 کے مضبوط سپورٹ لیول ہیں۔ جبکہ آج اگر اسکا اختتامیہ 83 کی سطح پر ہوا تو کل اسکی Bullish ریلی اسے 87 روپے سے اوپر جانے کی اسٹرینتھ دے سکتے ہیں۔ آج AVN کا محور 81.60 ہے۔ جبکہ یہ 75 فیصد Bullish 10 فیصد Bearish اور 15 فیصد Sideways رجحان ظاہر کر رہا ہے۔ اسطرح اسکا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Bullish ہے۔ اسکی خریداری کی سطح انٹرا ڈے میں 81 روہے 60 پیسے اور فروخت کی سطح 85 روپے ہے۔ جبکہ Holding کیلئے اسکا طویل المیعادی ہدف 110 روپے ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button