بائنانس کا FTX Deal کینسل کرنے کا امکان ۔کرپٹو مارکیٹ میں گراوٹ

کرپٹو مارکیٹ کو ایک شاک میں مبتلا کر دینے کے محض 12 گھنٹوں کے دوران FTX کے اندرونی ڈیٹا کے جائزے کے بعد Coin desk کی رپورٹ کے مطابق بائنانس انتظامیہ ممکنہ طور پر اس ڈیل کو مکمل نہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ کوائن ڈیسک کے ذرائع کے مطابق بائنانس کے عہدیداروں پر ایف۔ٹی۔ایکس کی فائنانشل رپورٹس کے جائزے کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ ایف۔ٹی۔ایکس بہت جلد دیوالیہ ہونیوالی ہے اور اس کے پاس اپنے قرض خواہوں اور صارفین کو رقوم کہ ادائیگی کے لیے درکار معاشی وسائل دستیاب نہیں ہیں۔

بائنانس۔ایف ٹی ایکس مجوزہ ڈیل کے طے پا جانے کی طرح اس کے کینسل ہونے کی خبروں نے بھی کرپٹو مارکیٹ کو 12 گھنٹوں کے دوران دوسرے شاک میں مبتلا کر دیا ہے کیونکہ اس میں FTX کے دیوالیہ ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ڈیل کینسل ہونے کی خبروں کے بعد بغ کوائن 17 ہزار کی سپورٹ کو بھی توڑنے کی تیاری کر رہا ہے اور 700 ڈالرز کی کمی کے ساتھ 17100 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اس طرح BTC رواں سال کی کم ترین سطح کے دوبارہ قریب پہنچ گیا ہے جبکہ ایتھیریم (ETH ) آج 12 سو ڈالر سے بھی نیچے 1160 ڈالرز فی کوائن پر آ گیا ہے۔ دریں اثناء اس خبر کے بعد امریکی اسٹاکس میں بھی شدید گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button