بائنانس (Binance)، Voyager کی نیلامی میں دوبارہ شامل.

بائنانس (Binance) دیوالیہ قرار دیئے جانیوالے Crypto Lending Platform وائیجر (Voyager) کے لئے نیلامی میں دوبارہ اپنی Bid پیش کرے گا۔ اس کی تصدیق بائنانس امریکہ کے چیف ایگزیکٹو چینگ پینگ زہاؤ نے کی یے۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق Binance.U.S اپنے دیوالیہ ہونیوالے کرپٹو لینڈنگ پلیٹ فارم کے لئے نظر ثانی شدہ بولی پیش کرے گا۔ جس کا انکشاف چیف ایگزیکٹو چینگ پینگ نے عالمی خبر رساں ادارے کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران کیا ہے۔انیوں نے کہا کہ نیلامی کے لئے نظر ثانی شدہ بولی کی پیشکش کا فیصلہ FTX کے دیوالیہ ہونے کے بعد کیا گیا ہے۔ کیونکہ ایف۔ٹی۔ایکس خے دیوالیہ ہو جانے کے بعد پہلے ہونیوالی ڈیل غیر موثر ہو چکی ہے اور FTX پہلے ہونیوالی نیلامی کھ نتیجے میں ہونیوالی ڈیل کو پورا کرنے کے قابل نہیں رہا۔

یہاں یہ بتاتے چلیں کے اس سے پہلے ہونیوالی نیلامی میں FTX نے وائیجر کو کامیاب بولی کے نتیجے میں خرید لیا تھا۔ جبکہ اس نیلامی میں امریکی حکومت کے خدشات کی وجہ سے Binance.U.S نے اپنی پیشکش واپس لے لی تھی۔ اس حوالے سے زہاؤ کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں امریکی حکومت کی نیشنل سیکورٹی کے تحفظات دراصل FTX کی پھیلائی ہوئی افواہیں تھیں تا کہ کوئی بھی کرپٹو پلیٹ فارم FTX سے زیادہ بہتر پیشکش نہ کر سکے۔ان کا کہنا تھا کہ کہ امریکی حکومت کو اس حوالے سے کوئی بھی تحفظات نہیں ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چینی کمپنی (FTX) اپنے دعووں سے کرپٹو کے سرمایہ کاروں کو دھوکا دینے کہ مرتکب تھی۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ زہاؤ چینی نژاد کینیڈین شہری ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button