برطانوی وزیراعظم لز ٹرس کے استعفے کے بعد پاؤنڈ 1.1300 تک پہنچ گیا۔ بنیادی اور ٹیکنیکی تجزیہ
برطانوی وزیر اعظم لز ٹرس نے منی بجٹ کی ناکامی پر محض 6 ہفتوں کی وزارت اعظمی سے استعفی دے دیا ہے۔ محترمہ لز ٹرس نے شاہ چارلس سے ملاقات میں انہیں باضابطہ طور پر اپنے فیصلے دے آگاہ کیا۔ وزارت اعظمی کے علاوہ انہوں نے کنزرویٹو پارٹی کی سربراہی چھوڑنے کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ تاہم انہوں نے کہا ہے کہ وہ نئے برطانوی وزیراعظم کے منتخب ہونے تک اپنے عہدے پر کام کرتی رہیں گی۔ لز ٹرس نے کہا کہ انکے حکومت سنبھالنے کا بنیادی مقصد ملکی معیشت کی بہتری تھا لیکن افراط زر (Inflation ) ایک بین الاقوامی سلسلہ ہے جس سے کوئی اکیلی حکومت نہیں نمٹ سکتی۔ وزیراعظم لز ٹرس برطانوی تاریخ کی سب سے کم مدت تک حکومت کرنیوالی حکمران ہیں۔ اس سے پہلے 195 سال پہلے جارج کننگ 4 ماہ تک وزیراعظم رہے تھے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے جس مقصد کے لئے اقتدار سنبھالآ تھا وہ مہنگائی کو کنٹرول کرنا اور عوام کو ریلیف دینا تھا لیکن وہ اس میں ناکام رہیں جس کے بعد حکمرانی کا جواز نہیں رہ گیا ۔ وزیراعظم کے استعفے کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں تیزی دیکھی گئی ہے۔ اور 1.1110 کی سطح تک گراوٹ کے بعد وزیراعظم کے استعفےکی خبروں کے بعد 1.1300 کی سطح پر بحال ہوتا دیکھا گیا۔
ٹیکنیکی تجزیہ
ٹیکنیکی پہلو سے امریکی ڈالر کے خلاف برطانوی پاؤنڈ (GBP/USD ) اپنی 200 گھنٹوں کی حرکاتی اوسط (200SMA ) کو بچانے میں کامیاب رہا ہے۔ سےکسی واضح اور بیئرش پریشر کیبل کو کسی ہدف تک پہنچنے سے روکے ہوئے ہے۔ اسوقت برطانوی پاؤنڈ بار بار 1.1300 کی سطح کو ٹیسٹ کر رہا ہے۔ لیکن اس نفسیاتی سپورٹ کو توڑنے کے بعد اس کا ارتکاز منفی ہو جائے گا یعنی 75 فیصد سے زائد بیئرش ٹرینڈ، جس کے بعد 1.1240 اور 1.1200 کی طرف تیزی سے گراوٹ دکھائی دے سکتی ہے۔ کیونکہ برطانوی پاؤنڈ 1.1240 کی سپورٹ کو ایک ہلکی سی بیئرش ریلی کے ساتھ توڑ دیتا ہے ( جیسا کہ گذشتہ دنوں بار بار مشاہدہ کیا گیا۔ 1.120p کی سپورٹ کو پاؤنڈ برقرار رکھنے کی کوشش کرتا کے ۔گزشتہ 200 گھنٹوں کی SMA میں سب سے مضبوط سپورٹ 1.1200 اور سب دے مشکل نفسیاتی حد (Resistance ) 1.1400 رہی ہے ۔ جبکہ 1.1055 سے 1.1050 کا سپورٹ زون اسوقت اوپر کی طرف 1.1240 فوری نفسیاتی حد کی طرح ہی پیش آ رہی ہے اور اس عبور کرنے کی صورت میں کیبل کو 1.1300 اور اس کے بعد 1.1400 کی طرف ایک مضبوط ٹریگر مل سکتا یے جس سے تیسری نفسیاتی حد کی طرف ایک بڑیBullish Wave آ سکتی ہے۔ لیکن بڑے نفسیاتی ہدف 1.1400 سے پہلے 1.1300 سے اوپر 1.1335 اور 1.1345 کے درمیان بھی برطانوی پاؤنڈ ہمیشہ اوپر جاتے ہوئے مشکل محسوس کرتا ہے کیونکہ اس سطح کے درمیان Bulls کی طرف سے فروخت شروع ہو جاتی ہے۔ اسوقت برطانوی پاؤنڈ کا Bias سائیڈ لائن یا نیوٹرل ہے جبکہ 22 فیصد بیئرش اور 78 فیصد سائیڈ ویز ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔