برطانوی Payroll report جاری کر دی گئی۔
برطانیہ کی اکتوبر 2022 کی پے۔رول Payroll report رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ محکمہ شماریات کے دفتر (ONS) کی طرف سے جاری کئے جانیوالے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ ماہ کے دوران ملک میں 74 ہزار ملازمتوں کا اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ متوقع اضافہ 69 ہزار تھا۔ اس لحاظ سے جاری کئے جانیوالے اعداد و شمار توقعات سے زیادہ بہتر رہے ہیں۔
اگر اس کا تقابلہ ستمبر 2022ء کی رپورٹ کے ساتھ کیا جائے تو گزشتہ رپورٹ میں بیروزگاری کی شرح (Unemployment Rate) 3.5 فیصد رہی تھی جبکہ موجودہ شرح 3.6 فیصد ہے۔ اس لحاظ اگرچہ موجودہ اعداد و شمار گزشت رپورٹ سے منفی ہیں تاہم Payrolls کی تعداد 29.8 ملیئن کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ جو کہ معیشت میں بہتری کی علامت ہے۔ اس رپورٹ کے مثبت اثرات برطانوی معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) پر مرتب ہوں گے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔