برطانیہ: نومبر 2022ء کی حتمی PMI Report جاری کر دی گئی۔

برطانیہ کی اکتوبر 2022ء کی صنعتی پیداوار کی حتمی PMI Report جاری کر دی گئی ہے۔ S&P گلوبل کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گذشتہ ماہ کے دوران انگلینڈ اور ویلز میں صنعتی پیداوار کا پرچیز مینیجرز انڈیکس (PMI) 46.5 رہا ہے جبکہ اس سے قبل جاری کئے جانیوالی Flash PMI میں 46.2 انڈیکس رہا تھا۔

رپورٹ کے مطابق نومبر کے دوران خریداری کے نئے آرڈرز اور صنعتی شعبے کے روزگار دونوں میں ہی کمی واقع ہوئی ہے۔ جو کہ معیشت کے سکڑاؤ کی علامت ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ برطانیہ میں اس عرصے کے دوران کاروباری طبقے کے اعتماد میں کمی واقع ہوئی ہے۔ رپورٹ میں حقیقی طور پر مثبت پہلو افراط زر (Inflation) اور خام مال (Raw Material) میں کمی کا ہونا ہے۔ ماہرین معاشیات کے مطابق نومبر میں چین کی طرف سے نہ صرف سپلائی میں کمی واقع ہوئی بلکہ طلب (Demand) میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے جس سے ظاہر ہو رہا ہے کہ برطانوی معیشت سکڑ رہی ہے

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button