جاپان: نومبر 2022ء کی PPI Report جاری کر دی گئی۔
جاپان کی نومبر 2022ژ کہ پروڈیوسرز پرائس انڈیکس (PPI) رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ جاپانی کارپوریٹ سیکٹر کے Price Index میں توقعات سے زیادہ اضافہ واقع ہوا ہے۔
جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق پیداواری شعبے کی قیمتوں میں 0.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جبکہ اس سے قبل 0.5 فیصد اضافے کی پیشگوئی کی جا رہی تھی۔ سالانہ PPI Index بھی حالیہ اضافے کے بعد 9.3 فیصد تک پہنچ گیا ہے جبکہ 8.9 فیصد کا تخمینہ جاری کیا گیا تھا۔ ماہرین معاشیات کے مطابق نومبر کے دوران جاپانی ین (JPY) مسلسل گراوٹ کا شکار رہا جس کی وجہ سے پیداواری شعبے میں افراط زر (Inflation) میں شدید اضافہ ہوا لیکن رواں ماہ کے دوران جاپانی ین مستحکم ہوا ہے۔ جس سے توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ جنوری 2022ء میں انڈیکس میں کمی آئے گی۔
یہ رپورٹ توقعات سے زیادہ منفی ہے اور اسکے اثرات جاپانی اور ایشیائی مارکیٹس پر مرتب ہو سکتے ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔