جرمنی کا صنعتی پیداواری آرڈرز ڈیٹا جاری۔
جرمنی کا صنعتی پیداواری آرڈرز ( Industrial orders ) آرڈرز کا ڈیٹا جاری کر دیا گیا ہے۔ جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران جرمنی کے مجموعی صنعتی آرڈرز منفی 2.4 فیصد رہے ہیں۔ جبکہ رپورٹ کے اجراء سے قبل آرڈرز منفی 0.7 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی جا رہی تھی۔ جبکہ اس سے قبل اگست 2022 ء کے دوران انڈسٹریل آرڈرز کی تعداد منفی 1.1 رہی تھی ۔ اس طرح توانائی کے بحران کی شکار جرمن معیشت کے لئے صنعتی پیداواری سیکٹر کی سست روی ختم نہیں ہو رہی جسکی بنیادی وجہ یورپ اور بالخصوص جرمنی میں توانائی کا بحران اور یوکرائن جنگ کے انتہائی منفی معاشی اثرات ہیں۔ یہ رپورٹ توقعات کے برعکس منفی اعداد و شمار پر مشتمل ہے اور اسکے یورو کی قدر پر منفی اثرات مرتب ہونے کہ توقع ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔