جرمن اور اٹالیئن اسٹاکس میں تیزی، دیگر یورپی مارکیٹس میں ملا جلا رجحان
آج یورپی مارکیٹس میں ملا جلا رجحان نظر آ رہا ہے۔ جس کی بنیادی وجہ آج یورو (EUR) اور اسکے سرمایہ کاری سرٹیفیکیٹس کی حاصلات ( Gains ) اور طلب (Demand ) میں ہونیوالا اضافہ ہے۔ جس کی وجہ سے سرمایہ کار اسٹاکس کو فروخت کر کے فاریکس کی طرف منتقل ہو رہے ہیں۔ جرمنی کی مثبت صنعتی پیداواری رپورٹ (Industrial Production report ) کے بعد آج Dax30 میں تیزی کا رجحان ہے۔ انڈیکس 116 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 13578 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ انڈیکس کی بلند ترین سطح اب تک 13611 اور کم ترین لیول 13391 رہا ہے۔ جبکہ منفی سوئس ڈیپازٹس رپورٹ کے اجراء کے بعد SMI میں آج ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ انڈیکس 17 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 10770 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری طرف CAC40 آج 10 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 6426 پر اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔
آج Stoxx600 میں 2 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انڈیکس 419 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ FTSEMIB میں 140 پوائنٹس کی تیزی دکھائی دے رہی ہے۔ انڈیکس 135 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 23414 کے بینچ مارک پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکی بلند ترین سطح اب تک 23498 اور کم ترین لیول 23158 رہا ہے جبکہ اب تک مارکیٹ میں 32 کروڑ یورو سے زائد کا لین دین ہو چکا ہے، اسکے سرمائے کے حجم (Capitalization ) میں 0.69 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ MOEXRUSS بھی 33 پوائنٹس اوپر 2190 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ HEX بھی 94 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 10703 پر پہنچ گئی ہے۔ نیدرلینڈ کی اس تیسری بڑی اسٹاک ایکسچینج نے 10568 کہ سطح سے دن کا آغاز کیا۔ جبکہ اس کی بلند ترین سطح 10672 اور کم ترین لیول 10414 رہا ہے۔ FTSE100 میں آج ملا جلا اور سست روی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ انڈیکس 4 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 7327 پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ Ibex35 آج 18 پوائنٹس اوپر 7961 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے اور 8 ہزار کے نفسیاتی ہدف (Psychological Target ) کے بالکل قریب ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔