جرمن صنعتی شعبے کی پرفارمنس انڈیکس رپورٹ جاری کر دی گئی۔

برلن( نیوز رپورٹ)۔ جرمنی کی صنعتی اور سروسز کے شعبے کی ہرفارمنس رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ رپورٹ دونوں معاشی شعبوں کے بارے میں متضاد اعداد و شمار پر مشتمل ہے۔ صنعتی پیداواری شعبے کا انڈیکس 49.2 یے جبکہ اس سے قبل جاری کیا جانیوالا تخمینہ 48.2 تھا یعنی صنعتی انڈیکس توقعات سے بہتر رہا ہے۔ اس کے برعکس سروسز شعبے کا انڈیکس 48.2 رہا ہے جبکہ متوقع انڈیکس 49.0 تھا۔ اس طرح سروسز کے شعبے میں پرفارمنس توقعات سے کم رہی ہے۔ جبکہ کمپوزیٹ پرفارمنس انڈیکس بھی توقعات سے مثبت رہا ہے ۔ جاری کئے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق کمپوزیٹ پرفارمنس انڈیکس 47.6 فیصد ہے جبکہ متوقع انڈیکس 47.2 فیصد تھا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button