سنگاپور کی کمپنی کا FTX اثاثے تحلیل کرنے کا اعلان
سنگاپور حکومت کی سرمایہ کار کمپنی Temasek Holdings نے FTX سے 275 ملیئن ڈالر کے کرپٹو اثاثوں کی تحلیل کر کے انخلاء کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیل کے مطابق ایف۔ٹی۔ایکس گیٹ اسکینڈل کے منظر عام پر آنے اور نیٹ ورک کے مبینہ طور پر ہیک کئے جانے کے بعد سرکاری ادارے نے کرپٹو اثاثے تحلیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیم بینکمین فرائڈ نے انکے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق FTX سے 80 فیصد سے زائد سرمایہ کار اپنے اثاثے واپس لینے کا اعلان کر چکے ہیں۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ مبینہ طور پر ہیکرز نے ایف۔ٹی۔ایکس کو ہیک کرنے کے بعد 600 ملیئن ڈالرز سے زائد کے کرپٹو اثاثے مختلف کرپٹو نیٹ ورکس سے چرا لئے تھے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔