سوئٹزرلینڈ: نومبر 2022ء کی صنعتی پیداواری PMI Report کا اجراء
سوئٹزرلینڈ کی صنعتی پیداوار کی PMI Report برائے نومبر 2022ء جاری کر دی گئی ہے۔ سوئس ادارہ برائے شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ ماہ کے دوران ملک میں Manufacturing PMI کم ہو کر 53.9 رہا ہے جبکہ اس سے قبل پرچیز مینیجرز انڈیکس 54 رہنے کی توقع ظاہر کی جا رہی تھی۔
رپورٹ کے مطابق نومبر 2022ء کے دوران بھی گذشتہ کئی ماہ سے معاشی شرح نمو میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے۔ اگر موجودہ رپورٹ کا تقابلہ اکتوبر کے ڈیٹا کے ساتھ کیا جائے تو گزشتہ رپورٹ میں یہ انڈیکس 54.9 رہا تھا۔ یہ رپورٹ توقعات کے برعکس منفی رہی ہے اور اس کے اثرات سوئس مارکیٹ انڈیکس (SMI) اور معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) پر ممکنہ طور پر مرتب ہو سکتے ہیں۔
اس رپورٹ میں موجود مثبت پہلو رسد (Supply) میں اضافہ ہے۔ اسکے علاوہ معیشت پر چینی خام مال (Raw Material) کی رسد کے اثرات تو مرتب ہوئے ہیں تاہم افراط زر (Inflation) میں کمی بھی دیکھی جا سکتی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔