سونے کی ٹیکنیکی پیشگوئی۔ کیا سونے کے بیئرز اہم ترین سپورٹ توڑ رہے ہیں ؟
سونے ( Gold ) کے موجودہ ٹیکنیکی لیولز کا پس منظر
۔۔ سونے کی قیمت نے Re-Bound لیا اور نفسیاتی سطح 1640 کو دو بار توڑا اور بعد ازاں دوبارہ حاصل کیا۔
۔۔امریکی ڈالر اور اسکے بانڈز میں آنے والی تیزی کی لہر نے سونے کی قدر کو 1638 کی 20 اپریل 2020 کی کم ترین سطح سے نیچے دھکیل دیا۔
دوسری طرف گولڈ فیوچر 1638 کی کم ترین سطح کے قریب مستحکم دکھائی دے رہا ہے۔
سونے (Gold ) کے موجودہ لیولز کا ٹیکنیکی تجزیہ۔
سونے کی قیمتوں میں بتدریج اتار چڑھاؤ جاری ہے جس کی بنیادی وجہ امریکی ڈالر اور اسکے سرمایہ کاری بانڈز کی حاصلات (Gains ) کا اوپر جانا ہے۔ یہ ایک مضبوط بیئرش ٹرینڈ ہے جس نے سونے کی گذشتہ دو سالوں کے دوران کے کم ترین Support Level یعنی 1622 کو بار بار ٹیسٹ کیا۔ جس کے بعد Bulls نے اسکا کنٹرول سنبھالتے ہوئے اسے 1642 کی نفسیات حد (Key Resistance Level) کو عبور کرتے ہوئے اب 1650 اور 1685 کے درمیان یعنی Trendline Resistance کے کی طرف مختلف سطحوں کو ٹیسٹ کر رہے ہیں۔ گزشتہ 200 دنوں کی بلند ترین سطح 2078 ڈالر فی اونس ہے جبکہ قیمتی دھات کے Bulls جس سطح سھ اوپر مکمل کنٹرول سنبھال لیتے ہیں وہ 1685 کی نفسیاتی حد (Resistance ) کو عبور کرنے سے 1710 تک کا Area ہے۔ جبکہ گزشتہ 20 دن کی Simple Moving Average یعنی SMA بھی 1650 سے 1685 کے درمیان (1678 ) پر اپنی ٹرینڈ لائن بنا رہی ہے۔ سونے کا گزشتہ 6 ماہ کا ٹیکنیکی جائزہ ظاہر کر رہا ہے کہ 1710 دے اوپر سنہری دھات 1710 سے اوپر انتہائی Bullish مومینٹم اختیار کرتے ہوئے 1800 ڈالرز سے اوپر چلا جاتا ہے۔
اگر ہم 1680 سے 1700 کے درمیان اعداد و شمار کا جائزہ لیں تو یہ 45 فیصد Bullish اور 20 فیصد Bearish ہے جبکہ 35 فیصد محتاط Buyers ہیں جو کہ 1700 سے اوپر Bulls کو جبکہ 1660 سے نیچے Bears کو سپورٹ کرتے ہیں۔ اور انکی سپورٹ اگلے لیولز عبور کرنے کے لئے بنیادی اہمیت کے حامل ہیں ۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔