نارڈ اسٹریم 1 مرمت کے بغیر بحال نہیں کی جائے گی۔ گیز پروم
روسی گیس سپلائی کارہوریشن گیز پروم کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو مارخیلوف نے کہا ہے کہ نارڈ اسٹریم 1 پائپ لائن کو نقائص دور کئے اور مرمت کے بغیر بحال نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مغربی پابندیوں کی وجہ سے پائپ لائن کے میٹیریل کی مرمت میں دشواری پیش آ رہی ہے۔ جس کی وجہ سے پہلے سے طے کئے گئے شیڈول کے مطابق پائپ لائن کو بحال نہیں کیا جا سکا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مرمت کے لئے پائپ لائن کے کچھ حصے سیمنز انرجی کو بھجوائے گئے ہیں لیکن کینیڈین کمپنی مسلسل تاخیر سے کام لے رہی ہے اور کوئی مناسب جواب نہیں دیا جا رہا ۔ دوسری طرف جرمنی نے ایک بار پھر روس پر وعدہ خلافی اور گیس کو بلیک میلنگ کے لئے استعمال کرنے کے الزامات عائد کئے ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔