Nikkei میں تیزی، Shanghai Composite اور Hang Seng میں کم والیوم۔

آج جاپانی اسٹاکس میں سرمایہ کاری کا اچھا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ Nikkei 225 میں ایشیائی وقت کے مطابق گذشتہ رات امریکی وال اسٹریٹ میں غیر معمولی خریداری کا رجحان رہا۔ آج ایشیائی مارکیٹس (Asian Markets) کے آغاز سے ہی انڈیکس میں تیزی کا رجحان ہے جو کہ 322 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 28444 کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ جبکہ KOSPI میں آج ملا جلا لیکن قدرے مثبت ٹرینڈ ہے۔ مارکیٹ انڈیکس 14 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 2431 کے لیول پر آ گیا ہے۔ آج چینی اور ہانگ کانگ اسٹاکس میں چین میں سخت ترین لاک ڈاؤن کے بعد آج بھی انتہائی سست روی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ چینی لاک ڈاؤن کے باعث عالمی معیشت دباؤ کی شکار ہے۔ چینی عوام معاشی سرگرمیاں نہ ہونے سے انتہائی مشکلات کی شکار ہے۔ آج Shanghai Composite محض 2 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 3093 اور Hang Seng انڈیکس 27 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 17548 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

ایشیائی بینچ مارک CNBC100 آج 121 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 7763 کی سطح پر آگے بڑھ رہا ہے اور اسوقت تک 28 کروڑ شیئرز کا والیوم سمیٹ چکا ہے۔ جبکہ Tsec50 انڈیکس 77 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 14685 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ آج ایشیائی مارکیٹس میں گذشتہ ایک ہفتے کی مندی کی لہر کے بعد تیزی دکھائی دے رہی ہے۔ جس کی بنیادی وجہ گذشتہ روز امریکی معاشی رپورٹس کے اجراء کے بعد ڈالر انڈیکس (DXY) اور امریکی ڈالر کے ساتھ منسلک بانڈز کی قدر میں کمی ہے۔ جس کے بعد آج گلوبل اسٹاکس میں تیزی کی لہر ریکارڈ کی گئی ہے۔ آج ملائیشین اسٹاک ایکسچینج میں بھی قدرے تیزی کا رجحان ہے۔ FTSEKLCI آج 27 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1470 پر جبکہ اسٹریٹ ٹائمز انڈیکس (STI) آج 3 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 3252 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button