وال اسٹریٹ جرنل کی آسٹریلین معیشت کے بارے میں منفی پیشگوئی۔
معروف عالمی معاشی ادارے Wall Street Journal نے آسٹریلوی معیشت کے بارے اپنے جریدے میں منفی رپورٹ جاری کی ہے۔ تفصیل کے مطابق ادارے نے اپنی رپورٹ میں آسٹریلین مرکزی بینک ( Reserve Bank of Australia ) کے عالمی بانڈز کی خریداری کے پروگرام کی وجہ سے بھاری نقصانات کا انکشاف کیا ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ آسٹریلوی معیشت اور معاشی اعشاریے ( Financial Indicators ) ان نقصانات کی وجہ سے شدید دباؤ کے دور سے گزر رہے ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف مالیاتی پالیسی (Monetary Policy ) کو نافذ کرنے میں شدید مشکلات درپیش ہیں. بلکہ افراط زر ( Inflation ) بھی توقعات سے کہیں زیادہ بڑھ گیا ہے ۔ حالیہ رپورٹ کی تصدیق آج آسٹریلوی مرکزی بینک کی طرف سے جاری کی جانے والی Review Report میں بھی کی گئی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔