ٹیرا لیونا کی قدر میں اضافہ۔ ٹیکنیکی انڈیکیٹرز کا جائزہ۔

رواں سال 12 مئی کو بلاک چین (Block Chain) کے اسٹیبل کوائن (Stable Coin ) ٹیرا (Terra ) اور اس سے منسلک کوائن لیونا (Luna )کی بنیادی قیمتوں کے 1 ڈالر سے نیچے آنے پر کرپٹو مارکیٹ کریش کر گئی تھی۔ بالخصوص دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی بٹ کوائن (BTC ) کی قدر 36 ہزار ڈالرز سے ایک دن میں 22 ہزار ڈالر فی کوائن تک نیچے آ گئی۔ اسٹیبل کوائنز کے کریش کرنے سے کرپٹو مارکیٹ کی تو جیسے بنیادیں ہی ہل کر رہ گئیں تھیں۔ سیلسیئس (Celcius ) جیسے بڑے کرپٹو پلیٹ فارمز دیوالیہ ہو گئے اور امریکہ سمیت دنیا کے بیشتر طاقتور ممالک میں کرپٹو کرنسیز کے خلاف صارفین کی رقم خرد برد کرنے کے الزامات کی تحقیقات شروع ہو گئیں تھیں۔ ٹیرا اور لیونا کے وہ کوائنز ہیں جو کہ کرپٹو کو بیک اینڈ پر سپورٹ فراہم کرتے ہیں اور بلاک چین پر ہونے والی ہر ٹرانزیکشن کے بدلے میں حقیقی طور پر امریکی ڈالر کے ساتھ لین دین کرتے اور ڈالر کے ساتھ منسلک ہوتے ہیں۔ یہ ایک ایسا واقعہ تھا جس نے کرپٹو مارکیٹ کے کروڑوں صارفین کو ایک تکلیف دہ صورتحال میں مبتلا کر دیا تھا ۔ برطانوی مرکزی بینک (Bank of England ) اور امریکی فیڈرل ریزرو (Federal Reserve ) سمیت دنیا کے بڑے مرکزی بینکوں نے بٹ کوائن سمیت تمام کرپٹو کرنسیز کی قدر کو باقاعدہ ریگولیٹ کرنے کا اعلان کیا یہاں تک کہ کوسٹا ریکا جہاں بٹ کوائن کو متوازی سرکاری کرنسی کی حثیت حاصل ہے کے دیوالیہ ہونے کی نوبت آ گئی تھی۔ تاہم اس کے بعد بڑے کرپٹو سرمایہ کاروں نے گزشتہ 6 ماہ کے دوران اسٹیبل کوائنز کو مضبوط بنانے کے لئے اس کی بلاک چینز کو ریگولیٹ کرنے کے لئے خاصا کام کیا گیا ہے۔

موجودہ صورتحال

گزشتہ ہفتے کے دوران ڈرامائی صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب ٹیرا لیونا کی قدر میں دوبارہ 120 فیصد اضافہ واقع ہوا۔ موجودہ عالمی معاشی بحران کے دوران کرپٹو ریگولیٹرز فیڈرل ریزرو کے ساتھ شرح تبادلہ (Exchang rate ) کے تنازعہ کو مناسب طریقے سے حل کرنے میں کامیاب رہے جس کے بعد ٹیرا اور اسکے اسٹیبل کوائن لیونا کی بنیادی قدر 2 ڈالر فی کوائن یا ٹرانزیکشن تک پہنچ گئی۔

کرپٹو کرنسیز کا مستقبل:

کرپٹو کرنسیز بالخصوص بٹ کوائن اور اس کے صارفین کے لئے یہ ایک بہت بڑی پیشرفت ہے۔ اور بٹ کوائن کے بتدریج 21 ہزار، 24 ہزار اور 28 ہزار کی نفسیاتی حدوں (Resistance Levels ) کے عبور کرنے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔ Terra Network کی ٹرانزیکشنز کے طریقہ کار میں بنیادی تبدیلی یہ کی گئی ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ٹرانزیکشن (Transaction ) کو دو بار پراسس (Twice Processing ) کرنے کی سہولت ختم کر فی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی امریکی ڈالر کے مقابلے میں ٹیر کی قدر 2 ڈالر تک پہنچ گئی ہے اور رواں ہفگے کے دوران اس میں 50 فیصد اضافہ متوقع ہے۔ یعنی یہ 2.50 ڈالر سے اوپر جانے کی توقع ہے جس کے بعد بٹ کوائن اور دیگر کرپٹو کرنسیز کے بھی اڑان بھرنے کی پیشگوئیاں کی جا رہی ہیں۔

ٹیکنیکی تجزیہ۔

لیونا کے Bulls اسوقت 2 ڈالر کی سطح پر Buying کرنے اور Bullish Momentum بنانے میں مصروف ہیں ۔ گزشتہ روز بھی لیونا کی قدر میں 4 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ۔ جبکہ اگر لیونا نے 2.50 کی نفسیاتی حد عبور کر لی تو اسکی طویل المیعاد قدر 3 سے 4 ڈالر تک جا سکتی ہے۔ جسکے نتائج لیونا کے فرنٹ اینڈ کوائنز (بٹ کوائن، ایتھیریم، لائٹ کوائن اور سولانا) کی قیمتوں میں زبردست اضافے کی صورت میں برآمد ہونے کی توقع ہے۔ لیونا کے Bulls نے گذشت 2 روز کے دوران اپنی 8 دن کی Expotential Average کو عبور کیا ہے یعنی 8EMA سے اوپر آیا ہے اور اب اسی سطح کے انڈیکٹر کو سپورٹ کے لئے ٹیسٹ کر رہا ہے۔ لیونا اسوقت بار بار 2.40 کی مضبوط نفسیات حد (Resistance Level ) کو عبور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ یہ Luna کی مضبوط Bullish Entry تصور کی جا رہی ہے اور ڈیجیٹل کرنسیز کی تاریخ میں پہلی بار اسٹیبل کوائن کی قدر میں ایک ٹریڈنگ سیشن کے دوران 4 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اسکا ارتکاز (Bias ) مکمل طور پر Bullish ہو چکا ہے۔ 21SMA کے مطابق یہ اسکی خریداری کی کال (Buying Call ) ہے۔ جس کے بعد 2.56 کی دوسری نفسیاتی حد (Resistance ) کو عبور کرتے ہوئے لیونا 3 ڈالر کے نفسیاتی ہدف کو عبور کر کے نئی Bullish Trendline بنا سکتا ہے۔ اسکا غیر یقینی صورتحال کا زون (Swing Area ) 2 ڈالر سے نیچے ہے جو کہ اس کی تیسری سپورٹ (S3 ) بھی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button