ٹی۔آر۔جی پاکستان (TRG) دو ہفتوں کی کم ترین سطح پر آنے کے بعد دوبارہ بحال ہوتا ہوا۔

بنیادی جائزہ

آج پاکستانی اسٹاکس میں ٹی۔آر۔جی (TRG ) مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر 131.50 کی سطح کے قریب گراوٹ کا شکار ہوا۔جس کے بعد دن کے دوسرے سیشن کے دوران یہ 5 روپے بحالی کے ساتھ 136.60 کی سطح پر آ گیا ہے۔ آج کی گراوٹ کی وجہ پاکستانی اسٹاکس کا مجموعی طور پر مندی کا رجحان ہے۔ تاہم TRG آج بھی بنیادی طور پر مضبوط Fundamentals کے ساتھ ٹریڈ کر رہا ہے اور KSE100 میں معمولی سی بہتری کے ساتھ اس کی Bullish ٹرینڈ لائن بحال ہو جاتی ہے۔ ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن سیکٹر کے اس اسٹاک میں گذشتہ ماہ کے وسط سے ہی تیزی اور مثبت مومینٹم نظر آ رہا ہے۔ جس کی بنیادی وجہ ٹیکنالوجی کے عالمی اسٹاکس کی طلب (Demand) میں ہونیوالا زبردست اضافہ ہے اسکے علاوہ پاکستان کی آئی۔ٹی کمپنیز بالخصوص سافٹ ویئر کمپنیز کو ملنے والے ریکارڈ غیر ملکی سافٹ ویئر اور ایپس کی ڈویلپمنٹ کے آرڈرز ہیں۔ جو کہ رواں ماہ 2 ارب ڈالرز کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ جس کے بعد PSX کے ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن سیکٹر میں تیزی نظر آ رہی ہے۔ حالیہ عرصے کے دوران پاکستان کے آئی۔ٹی سیکٹر نے بین الاقوامی مارکیٹ میں اپنی جگہ بنائی ہے۔ اور یہ شعبہ گزشتہ کوارٹر کے دوران 5 ارب ڈالر سے زائد کا غیر ملکی زر مبادلہ حاصل کر چکا ہے۔جبکہ ٹی۔آر۔جی میں تیزی کی دوسری بڑی وجہ اس کی ذیلی بین الاقوامی شاخ Affinity کے عالمی اسٹاکس کے شیئرز کی قدر میں وال اسٹریٹ میں دوران ٹریڈ ہونیوالا اضافہ ہے۔ جس کے بعد سے اب تک PSX میں ٹی۔آر۔جی کی قدر میں 67 روپے فی شیئرز کا اضافہ ہو چکا ہے اور تیسری بڑی وجہ پاکستانی سرمایہ کاروں کی طرف سے ٹیکنالوجی سیکٹر میں ہونیوالی سرمایہ کاری ہے۔ یہ کمپنی پاکستانی اسٹاکس کے رجحان کے اعشاریے (Indicator ) کے طور پر بھی استعمال کیا جاتی ہے۔ انٹرا ڈے ٹریڈرز کا یہ سب سے مقبول ترین اسٹاک ہے۔ ٹی۔آر۔جی نہ صرف پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رجسٹرڈ ہے بلکہ اسکی ذیلی شاخ Affinity امریکی مارکیٹس Nasdaq اور نیویارک اسٹاک ایکسچینج (NYSE) میں بھی متحرک اسٹاک کے طور پر جانی جاتی ہے۔

ٹیکنیکی تجزیہ۔

آج TRG میں ٹریڈنگ کا آغاز 140 روپے 20 پیسے سے ہوا۔ اس کی کم ترین سطح 131 روپے 50 پیسے تھی جبکہ اوپر کی طرف یہ 2 روپے 38 پیسے کے اضافے کے ساتھ 142 روپے روپے 58 پیسے کے قریب اپنی بلند ترین سطح بنا چکا ہے۔ آج کے دن میں اسکے مومینٹم انڈیکیٹرز 134 کی سطح پر Strong Buy کی کال دے رہے ہیں۔ جبکہ اسکا محور (Pivot) 135 روپے 75 پیسے ہے جہاں سے اسکے ٹریڈرز Intra-Day میں 1 سے 2 روپے جبکہ Holding کے ساتھ 25 سے 30 روپے فی شیئر کا منافع حاصل کر سکتے ہیں ۔ اسکی 7 حرکاتی اوسط (Moving Averages ) خریداری کا ٹرینڈ ظاہر کر رہی ہیں۔ جبکہ 5 فروخت کا اشارہ کر رہی ہیں۔ اسکی مضبوط ترین نفسیاتی سپورٹ ( R1 ) 135 اور دوسری نفسیاتی سپورٹ ( S2 ) 133 ہے ۔ جبکہ تیسری نفسیاتی سپورٹ ( S3 ) 131 ہے ۔ جبکہ اوپر کی طرف پہلی مزاحمتی حد 137، دوسری مذاحمتی اور ٹیکنیکی حد 140 (R2 ) اور تیسری مزاحمتی حد (R3 ) 144 ہے جبکہ ٹیکنیکل انڈیکٹرز 134 کی سطح پر خریداری کا اشارہ دے رہے ہیں آج TRG اپنی 200SMA سے نیچے آ گیا ہے۔ اور اسکا جھکاؤ اور ارتکاز ( Bias ) 95 فیصد Bullish، اور 5 فیصد Sideways ہے۔ اس طرح مجموعی Bias آج بھی Bullish ہی رہا۔ اسکا خریداری کا محور (Pivot ) 134 روپے اور فروخت کا 138 ہے۔ آج ٹی۔آر۔جی (TRG) میں مجموعی طور پر 1 کروڑ سے زائد حصص ( Shares ) کا لین دین ہو چکا ہے۔ جبکہ آج کے دن میں 137 کی مزاحمتی حد عبور کرنے کی صورت میں یہ دوبارہ Bullish مومینٹم حاصل کر لے گا۔ اور آنے والے دنوں میں یہ 150 سے 160 کے درمیان ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button