پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دوران ٹریڈنگ منفی رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ( PSX ) میں آج ٹریڈنگ کے دوران شدید مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ KSE100 آج 235 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 40730 کی سطح پر آ گیا ہے۔ جبکہ KSE30 بھی 91 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 15244 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ذرائع کے مطابق ملک میں سیاسی عدم استحکام اور اعلی عدلیہ میں اہم کیسز ہی وہ منفی محرکات ( Triggers ) ہیں جن کی وجہ سے پاکستانی سرمایہ کار انتہائی محتاط نظر آ رہے ہیں کیونکہ اس سے پہلے جاری کھاتوں کے خسارے ( Current Account Deficit ) کو مارکیٹ کے منفی رجحان کی وجہ قرار دیا جا رہا تھا تاہم آج پاکستانی مرکزی بینک ( State Bank of Pakistan ) کی جاری کردہ رہورٹ میں جاری کھاتوں کے خسارے میں جولائی کی نسبت 19 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ لیکن اس کے باوجود پاکستانی اسٹاکس مسلسل گراوٹ کے شکار ہیں جس کی بنیادی وجہ سیاسی عدم استحکام ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button