پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا مثبت اختتام

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری دن کا اختتام انتہائی مثبت سطح پر ہوا ہے۔ رواں ہفتے کے دوران انڈیکس نے 16 سو پوائنٹس بحال کئے ہیں۔ جس کی بنیادی وجوہات میں سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات اور چین کی طرف سے پاکستان کی بھرپور معاشی امداد اور بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کے لئے تعاون کے علاوہ پاکستان میں ان ممالک کی طرف سے بھاری سرمایہ کاری کے اعلانات شامل ہیں۔ جب کے بعد پاکیستانی مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ علاوہ ازیں قطر کی طرف سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 3 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کے اعلان سے بھی انڈیکس مسلسل تیزی کا رجحان اختیار کئے ہوئے ہے اور اپنے کھوئے ہوئے لیولز بحال کر رہا ہے۔

آج KSE100 میں ہفتے کے آخری دن انڈیکس 191 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 43 ہزار کی نفسیاتی حد (Resistance) کو عبور کرتے ہوئے 43092 پر بند ہوا ہے۔ آج انڈیکس کی بلند ترین سطح 43120 اور کم ترین لیول 42805 رہا ۔دوسری طرف KSE30 میں دن کا اختتام 137 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 15798 پر ہوا ہے۔ انڈیکس کی بلند ترین سطح 15810 اور کم ترین لیول 15660 رہا ہے۔ آج شیئر بازار میں 23 کروڑ 27 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔ جن کی مجموعی مالیت 7 ارب 62 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button