PSX میں کاروباری دن کا مثبت اختتام

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری دن کا اختتام مثبت رجحان پر ہوا ہے۔ آج سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کو 16 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور چین (China) و عالمی بینک (World Bank) کی طرف سے معاشی مدد کے اعلانات کے بعد پاکستان کے معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) میں مثبت رجحان دیکھنے کو نظر آیا۔ آج KSE100 انڈیکس 218 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 42265 پر بند ہوا جبکہ آج دن میں اس کی بلند ترین سطح 42314 اور کم ترین سطح 42047 رہی ہے۔

دوسری طرف KSE30 میں دن کا اختتام 77 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 15377 پر ہوا۔ آج دن میں KSE30 انڈیکس کی بلند ترین سطح 15407 اور کم ترین لیول 15299 رہا۔ آج بازار (Stock Market) میں 23 کروڑ 73 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔ جن کی مجموعی مالیت 5 ارب 80 کروڑ روپے سے زائد رہی۔ آج کا والیوم لیڈر 3 کروڑ شیئرز کے ساتھ فوجی فوڈز لیمیٹڈ ( FFL ) رہا۔ جبکہ 2 کروڑ 29 لاکھ سے زائد شیئرز کے ساتھ ورلڈ کال ٹیلی کام لیمیٹڈ (WTL ) دوسرے اور 1 کروڑ 42 لاکھ سے زائد شیئرز کے ساتھ سنرجیکو پاکستان لیمیٹڈ (CNERGY ) تیسرے نمبر ہر رہا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button