Cardano کا نئی Blockchain متعارف کروانے کا اعلان۔

نئی Blockchain متعارف

کارڈینو (Cardano) بلاک چین (Blockchain) کی انتظامی کمپنی Input, Output Global نے ایک نئی بلاک چین "Midnight” اور کرپٹو ٹوکن ” Dust” متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے جن کا اہم ترین فیچر کمپنی کے جاری کردہ اعلان کے مطابق صارفین کے ڈیٹا اور ٹرانزیکشنز کی مکمل پرائیویسی ہو گا۔ Zero Knowlege Proof Technology کی زیر نگرانی مجوزہ بلاک چین کارڈینو کے سائیڈ نیٹ ورک اور کرپٹو والٹ کے لئے استعمال کی جائے گی۔ ان منصوبے کا اعلان IOG کے چیف ایگزیکٹو چارلس ہوکنزسن نے جمعے کے روز سکاٹ لینڈ کی ایڈنبرگ یونیورسٹی میں اپنی تقریر کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس نئی بلاک چین کا بنیادی مقصد بیک ڈور سیکورٹی اور صارفین کی پرائیویسی کو یقینی بنانا ہے جس کی پروگرامنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مڈ نائٹ بلاک چین پرائیویسی کو ایک نئی جدت عطا کرے گی۔

اپنی تقریر میں چارلس ہوسکنسنز نے کرپٹو ہیکنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر کرپٹو والٹس کی سیکورٹی کی اہمیت اور نئی بلاک چین کی ضرورت کے بارے میں تفصیل سے بات چیت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ نئی بلاک چین اور ٹوکن ریگولیٹرز اور صارفین کو ڈیٹا لیکیج سے محفوظ ٹرانزیکشنز کیلئے پلیٹ فارم مہیا کرے گریں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس مجوزہ بلاک چین میں مستقبل نئی پروگرامنگ کی گنجائش رکھی جا رہی ہے۔ انہوں نے اس تاثر کی تردید کی کہ یہ نئی بلاک چین کا منصوبہ ایف۔ٹی۔ایکس گیٹ اسکینڈل کے منظر عام پر آنے کے بعد بنایا گیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹریڈرز کی ٹرانزیکشن سے لے کر اثاثوں کی تحلیل تک کے عمل کو خفیہ رکھنے کے فیچرز کے حامل نظام کی پروگرامنگ دو سال قبل شروع کی گئی تھی جس کا ذکر انہوں نے 2020ء میں ” Kachina” نامی مضمون میں بھی مفصل انداز میں کیا تھا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button