کماڈٹیز اپڈیٹ: سونے ( Gold )، گیس اور خام تیل (Crude Oil ) کی قدر میں استحکام
آج کماڈٹیز میں عمومی طور پر تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ عالمی مالیاتی نظام میں حقیقی زر کے طور پر جانی جانیوالی دھات سونا (Gold ) گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 1672 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آ گئی ہے۔ اگرچہ ایشیائی مارکیٹس (Asian Markets ) کے آغاز کے ساتھ اگرچہ کماڈٹیز امریکی سیشنز (U.S Sessions ) کے برعکس قدرے سست روی کی شکار ہیں لیکن ڈالر انڈیکس (DXY ) اور اس کے سرمایہ کاری بانڈز کی حاصلات (Gains ) میں کمی کے بعد سونے سمیت دیگر قیمتی دھاتوں کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ چاندی (Silver ) کی قدر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20.66 ڈالرز فی اونس کی سطح پر مستحکم نظر آ رہی ہے۔ موجودہ سیشن کے دوران پلاٹینیم (Platinum ) اور پلاڈیئم (Palladium ) بھی اپنی جگہ پر 981 ڈالرز اور 1903 ڈالرز فی اونس کی قیمتوں پر مثبت پیشرفت کر رہی ہیں۔
آج قدرتی گیس (Natural Gas ) کی قدر مئں مسلسل دوسرے دن تیزی کا رجحان ہے۔ موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی دنیا کے بیشتر حصوں میں قدرتی گیس کی طلب (Demand ) میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ ایشیائی سیشنز کے دوران گیس 0.06 فیصد تیزی کے ساتھ 6.76 ڈالرز فی ملیئن مکعب فٹ کی سطح پر آ گئی یے۔ خام تیل (Crude Oil ) کی قدر میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ برینٹ آئل (Brent Oil ) 0.04 فیصد اضافے کے ساتھ 97.97 ڈالرز فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔ جبکہ ڈبلیو۔ٹی۔آئی آئل (WTI Oil ) موجودہ سیشنز کے دوران 0.02 فیصد گراوٹ کے ساتھ 91.85 ڈالرز کی سطح پر آ گیا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔