کیا XRP کی قدر میں 35 فیصد اضافے کا ٹریگر موجود ہے ؟

اپنے اہم ترین سپورٹ لیول سے نیچے آنے کے بعد گذشتہ ہفتے کے دوران XRP نے اپنے سرمایہ کاروں کو انتہائی مایوس کیا۔ رواں سال جون سے ستمبر کے دوران Altcoins میں فروخت کا دباؤ رہا۔ 0.509 سے نیچے آنے کے بعد سے Altcoin دوبارہ اس مزاحمتی حد (Resistance Level) کو عبور نہیں کر سکی تاہم سیکورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن (SEC) کے خلاف قانونی جنگ میں Ripple کو Coinbase سے ملنے والی سپورٹ کے بعد XRP کے صارفین ایک بار پھر حالیہ عرصے میں تین بڑے کرپٹو بحرانوں کے دوران اسکی کھوئی ہوئی 35 فیصد قدر کی بحالی کے لئے پرامید ہیں۔ اور SEC کے خلاف قانونی جنگ جیتنے کے بعد ایک بڑے Bullish مومینٹم کی پیشگوئی کر رہے ہیں۔ گذشتہ ہفتے کے دوران اگرچہ کرپٹو کے سرمایہ کار FTX کے بڑے بحران کی طرف متوجہ رہے تاہم کوائن بیس اور اور 12 بڑے کرپٹو نیٹ ورکس کی طرف سے عدالت میں دیئے جانے والے Ripple کی حمائت میں سامنے آنے کو مارکیٹ کے مستقبل کیلیئے ایک مثبت ٹریگر کے طور دیکھا گیا بالخصوص گذشتہ کچھ عرصے کے دوران Altcoin کی قدر کے بالکل زمین بوس ہونے کے بعد اب ٹریڈرز اس کی کم و بیش ایک تہائی (35 فیصد) تیزی کی توقع ظاہر کر رہے ہیں۔ جج انالیسا کی طرف سے کیس کی سماعت کے دوران دیئے گئے ریمارکس سے ریپل یکطرفہ طور پر یہ قانونی جنگ جیتتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔

 

ٹیکنیکی تجزیہ

 

حالیہ دنوں میں XRP اپنی کم ترین سطح 0.381 کے سپورٹ لیول سے نیچے ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا گیا ہے، خاص طور پر FTX کے ہیک ہونے کے بعد یہ 0.316 کی سطح تک آ گیا۔ تاہم گذشٹہ چند دنوں میں اسکے Bulls سرگرم ہوتے ہوئے نظر آ رہے ہیں اور دو بار 0.403 ڈالرز کی سطح کو ٹیسٹ کرتے رہے ہیں۔اور اسی مومینٹم کے آنے والے دنوں میں تسلسل کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔ اگرچہ 0.381 اور 0.403 دونوں ہی موجودہ سطح کے اوپر دو بڑی مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) ہیں۔ تاہم پورا Bearish ہفتہ گذارنے کے بعد Bitcoin کی اختتام ہفتہ پر تیزی کے رجحان کے بعد XRP کے ٹریڈرز بھی ایک Bullish ریلی کی پیشگوئی کر رہے ہیں۔ اگلے ہفتے کے دوران Altcoin ہمیں 0.448 کی Bullish سطح پر ٹریڈ کرتا ہوا نظر آ سکتا ہے اور اس سطح پر XRP اتنا Bullish ہو جاتا ہے کہ اسکے سائیڈ لائن Bulls اسٹرینتھ حاصل کر کے 0.509 کی موجودہ سطح سے تیسری نفسیاتی حد (Psychological Resistance) کو عبور کرنے کی بڑی تحریک پیدا کر سکتا ہے۔ اس سطح کے حصول کے بعد XRP اپنی 35 فیصد قدر واپس حاصل کر لے گا جو کہ رواں سال مئی میں ہونیوالےکرپٹو کریش کے دوران اس سے چھن گئی تھی۔ تاہم اگر 20DMA کا مشاہدہ کریں تو ایک بار یہ نیچے کی سطح پر اپنی مطلوبہ اسٹرینتھ جمع کرنے کے لیے آ سکتا ہے۔ اگر سپورٹ لیولز کا جائزہ لیں تو 0.316 کے بعد دوسری بڑی سپورٹ 0.288 ہےلیکن اس سے نیچے جانے کی صورت میں XRP اپنے Bearish زون میں داخل ہو جائے گا۔ مومینٹم انڈیکیٹرز یہاں پر بڑی خریداری اور Bullish مومینٹم کو ظاہر کر رہے ہیں جبکہ اس کا جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Bullish ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button