کے۔ایس۔ای کارنر (KSE Corner): آج کی ٹریڈ کا ٹیکنیکی تجزیہ
بنیادی جائزہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX ) میں گذشتہ روز شروع ہونیوالا تیزی کا تسلسل آج بھی برقرار ہے۔ پاکستانی مرکزی بینک (State Bank Of Pakistan) کو عالمی بینک (World Bank) کی طرف سے موصول ہونیوالی ڈیڑھ بلیئن ڈالر کی رقم کے بعد معاشی اعشاریوں (Financial Indicators ) کے موڈ میں تبدیلی نظر آ رہی ہے۔ اس کے علاوہ قرضوں کی ری۔شیڈولنگ کے سلسلے میں چین سے بھی اچھی خبریں متوقع ہیں جن کے مثبت اثرات بھی انڈیکس پر مرتب یوتے ہوئے نظر آ رہے ہیں آج KSE100 آغاز میں 226 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 41490 پر آ گیا ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق مارکیٹ کے مثبت ٹریگرز کے باوجود سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے KSE100 ایک مخصوص رینج میں ٹریڈ کرتا رہے گا کیونکہ سیاسی حالات کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کار بھرپور انداز میں تریڈ کرتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہے۔
ٹیکنیکی تجزیہ۔
آج ابتدائی سیشن کے دوران KSE100 انڈیکس میں ٹریڈ کا آغاز 226 پوائنٹس تیزی کے ساتھ ہوا ہے ۔ جبکہ اب تک اس کی بلند ترین سطح 41569 اور کم ترین لیول 41264 رہا ہے۔ ٹیکنیکی اعشاریے (Technical Indicators ) اس سطح پر خرید (Buying) کا موقع ظاہر کر رہے ہیں ۔ آج کی 4 Moving Averages خرید جبکہ 2 فروخت کے رجحان کو ظاہر کر رہی ہیں۔ گذشتہ 200 گھنٹوں کی سادہ حرکاتی اوسط (200SMA ) واضح نشاندہی کر رہی ہے کہ 41700 کی سطح سے نیچے Bears ہمیشہ فروخت کا رجحان بنا دیتے ہیں جس سے مثبت ٹریگرز کے باوجود انڈیکس ایک مخصوص رینج کے اندر ہی ٹریڈ کرتا رہتا ہے اور ایسا 200 گھنٹوں کی اوسط یعنی 200SMA اور 50DMA سے بھی ظاہر ہو رہا ہے۔ ییاں پر انڈیکس 41800 سے نیچے اپنا طرز عمل تبدیل کر لیتا ہے اور بیئرز انڈیکس کو نیچے 40800 اور 40300 کی نفسیاتی سپورٹ کے لیولز (Psychologicl Support Levels ) کی طرف ایک Bearish Pressure کے ساتھ لے کر آتے ہیں اس سطح پر اب تک 23384 ٹریڈز ہو چکی ہیں۔ آج انڈیکس میں 60 فیصد کمپنیز ٹریڈ میں حصہ لے رہی ہیں جن میں سے 190 کی قدر میں اضافہ، 74 میں مندی اور 9 کی قدر میں کوئی تبدیلی نظر نہیں آ رہی۔ 41420 آج کا محور (Pivot) ہے۔ پہلی نفسیاتی حد (R1 ) 41700، جبکہ اسکے بعد 42100 اور 42400 دوسری (R2 ) اور تیسری (R3 ) نفسیاتی حدیں ہیں۔ جبکہ نیچے کی طرف سپورٹ لیولز آج 41300، 40900 اور 40600 ہیں۔ جبکہ آج 65 فیصد Bullish جبکہ 15 فیصد Bearish اور 20 فیصد Side Ways ہے۔ اس طرح آج KSE100 کا جھکاؤ اور ارتکاز (Bias ) بھی Bullish ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ اسوقت ٹیکنیکل انڈیکیٹرز 41400 کی سطح کے قریب Buying لیکن محدود رینج میں انٹرا ڈے ٹریڈ میں 41700 کی سطح پر فروخت کا اشارہ دے رہے ہیں ۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔