کے۔ایس۔ای ہنڈرڈ انڈیکس کے اتار چڑھاؤ کا جائزہ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کے۔ایس۔ای ہنڈرڈ انڈیکس کی بلند ترین قدر 42591 اور کم ترین سطح 41828 رہی۔ اس طرح آج انڈیکس 763 پوائنٹس کے بیچ میں اتار چڑھاؤ کا شکار رہا۔ ابتداء میں انڈیکس 700 سے زائد پوائنٹس کی گراوٹ کا شکار ہوا تاہم دن کے درمیان میں مارکیٹ نے 400 پوائنٹس تک ریکور کیا اور آخری آدھے گھنٹے کے دوران کے۔ایس۔ای ہنڈرڈ انڈیکس 42591 کے لیول تک جا پہنچا۔ لیکن دن کے اختتامیے کا تعین آخری آدھے گھنٹے کی اوسط قدر پر ہوتا ہے اس لئے انڈیکس کی کلوزنگ 42504 رہی ۔ اسکی وجہ یہی تھی کہ مارکیٹ انڈیکس نے آخری لمحات میں اپنی دن کی بلند ترین سطح حاصل کی تھی۔ کل انڈیکس 42591 پر ہی بند ہوا تھا اور آج کی بلند ترین قدر بھی یہی رہی ہے۔ ۔ یہاں یہ بتاتے چلیں کہ آج مارکیٹ کیپٹیلائزیشن میں 0.20 فیصد کمی واقع ہوئی جبکہ گزشتہ ایک سال میں مجموعی طور پر کے۔ایس۔ای ہنڈرڈ انڈیکس کی مارکیٹ کیپٹیلائزیشن میں 10.26 فیصد کمی واقع ہو چکی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button