Gold اور Crude Oil میں تیزی، گندم کی قدر میں کمی

گذشت رات امریکی PPI Flash کے مایوس کن ڈیٹا کے اجراء کے بعد سونے (Gold) اور خام تیل (Crude Oil) میں تیزی جبکہ ڈالر انڈیکس (DXY) اور امریکی ڈالر سے منسلک بانڈز کی قدر میں کمی کے بعد اسٹاکس اور کماڈٹیز کی طلب (Demand) میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ سونا (Gold) اگرچہ اب بھی محدود رینج میں ٹریڈ کر رہا ہے۔ تاہم گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سنہری دھات 12 ڈالر اضافے کے ساتھ 1755 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گیا ہے۔ گولڈ میں 1745 کے لیول پر غیر معمولی خریداری دیکھنے میں آئی ہے۔ جس کے بعد متوقع طور پر یہ 1775 مذاحمتی حد (Resistance) کی طرف پیشقدمی کر رہا ہے۔ دوسری طرف Platinum بھی گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14 ڈالرز اضافے کے بعد 1001 ڈالر پر فروخت ہو رہا ہے۔ دوسری طرف قیمتی دھات Palladium بھی دو دن کی مسلسل گراوٹ کے بعد آج 16 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 1893 ڈالرز فی اونس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ رواں ہفتے کے دوران اس قیمتی دھات میں 2 سو ڈالرز کی کمی واقع ہوئی ہے تاہم گذشتہ روز مایوس کن امریکی PPI Flashes کے بعد سے یہ دوبارہ جارحانہ موڈ میں دکھائی دے رہا ہے۔ چاندی (Silver) بھی 0.14 فیصد اوپر 21.57 ڈالرز پر مستحکم ہے۔ آگے بڑھتے ہوئے جائزہ لیتے ہیں کساد بازاری (Recession) اور معاشی ترقی کے بیرومیٹر تانبے (Copper) کا جو کہ آج 31 ڈالرز کی گراوٹ کے ساتھ 7962 ڈالرز فی ٹن میں فروخت ہو رہا ہے۔ جبکہ ٹریڈنگ یونٹ میں اسکی فی پونڈ قیمت 3.62 ڈالر ہے۔

آج قدرتی گیس (Natural Gas) کی قدر میں بھی معمولی گراوٹ واقع ہوئی ہے جس کے بعد یہ 2 فیصد کمی کے ساتھ 7.19 ڈالرز فی ملیئن مکعب فٹ میں ٹریڈ ہو رہی ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ قدرتی گیس کی قدر میں گذشتہ دو روز کے دوران 16 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امریکی Heating Oil کی قدر میں 19 ڈالرز کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی فی سو لٹر قیمت 88.50 ڈالرز پر آ گئی ہے۔ کوئلہ بھی 3 ڈالر کمی کے ساتھ 200 ڈالرز فی ٹن پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ جبکہ گذشتہ روز امریکی ذرائع توانائی کے اسٹاکس میں کمی کے اعداد و شمار سامنے آنے کے بعد گیسولین بھی 0.07 فیصد مندی کے ساتھ 2.47 ڈالرز فی گیلن کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ Brent اپنی گذشتہ روز کی قیمت 85 ڈالرز اور WTI آج 77 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر آ گیا ہے۔

زرعی اجناس میں گندم (Wheat) کی قدر میں نمایاں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ یوکرائن اور روس کے درمیان فوڈ سیکورٹی کے معاہدے کے بعد سے گندم کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت مسلسل کم ہو رہی ہے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہ 5 ڈالرز کی کمی کے ساتھ 327 ڈالرز فی ٹن کی سطح پر آ گئی ہے۔ Soybeans کی فی من قیمت 0.31 فیصد مستحکم ہو کر 14.37 ڈالرز میں فروخت ہو رہا ہے۔ Palm Oil کی قدر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 رنگٹس کی زبردست تیزی واقع ہوئی ہے۔ جس کے بعد یہ 4037 ملائیشین رنگٹ فی ٹن پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ دوسری طرف کپاس (Cotton) بھی 0.10 فیصد تیزی کے ساتھ 0.84 ڈالرز فی پونڈ میں ٹریڈ ہو رہی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button