یورو، برطانوی پاؤنڈ اور فرانک مستحکم، USD کا دفاعی انداز

آج یورپی فاریکس سیشنز (EU FX Sessions) کے دوران یورو، برطانوی پاؤنڈ اور سوئس فرانک مستحکم نظر آ رہے ہیں جبکہ امریکی ڈالر آج فیڈرل ریزرو (Fed) کے چیئرمین جیروم پاول کی "معیشت اور بڑھتی ہوئی شرح سود” کے عنوان پر اہم تقریر کے انتظار میں دفاعی انداز اختیار کئے ہوئے ہے۔ اسکے علاوہ چین کی طرف سے عالمی مارکیٹس (Global Markets) میں خام اور تیار شدہ مال کی بندش بھی عالمی مالیاتی نظام کے حکمران یعنی امریکی ڈالر (USD) کو پسپائی اختیار کرنے پر مجبور کر رہی ہے۔

آج امریکی ڈالر کے خلاف یورو (EUR/USD) مجموعی طور پر 0.350 فیصد مستحکم ہو کر 1.0360 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ یورو کے مقابلے میں جاپانی ین (JPY/EUR) 0.315 فیصد نیچے 0.6960 پر آ گیا ہے۔ دوسری طرف آسٹریلین ڈالر کے خلاف یورو (EUR/AUD) 0.330 فیصد پسپائی اختیار کر کے 1.5390 کہ سطح پر منفی مومینٹم کے ساتھ ٹریڈ کر رہا ہے۔ Aussies ڈالر آج جاری ہونیوالی CPI رپورٹ کے مثبت اعداد و شمار کے اجراء کے بعد جارحانہ انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔ نیوزی لینڈ ڈالر کے مقابلے میں بھی یورو (EUR/NZD) 0.318 فیصد کی مندی کے ساتھ 1.6600 پر موجود ہے۔

سوئس فرانک کے خلاف یورو (EUR/CHF) 0.122 فیصد کمی کے ساتھ 0.9840 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ سوئس فرانک کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/CHF) بھی 0.336 فیصد کمی کے ساتھ 0.9510 پر گراوٹ کا شکار ہے۔ دوسری طرف امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ (GBP/USD) آج 0.33 فیصد اوپر 1.1990 کہ سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ آخر میں ذکر کریں گے برطانوی پاؤنڈ کے خلاف یورو (EUR/GBP) آج 0.104 فیصد مندی کے ساتھ 0.8630 پر آ گیا ہے۔ آج یورو کی بلند ترین سطح 0.8659 رہی جبکہ اسکا کم ترین لیول 0.8622 رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button