یورو Parity Level سے اوپر اتار چڑھاؤ کا شکار

آج امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/USD) ایک بار درجہ مسابقت (Parity Level) سے نیچے آیا۔ لیکن یورپی سیشنز (European Sessions) کے آغاز پر مثبت یورپی معاشی رپورٹس کے اجراء کے بعد یورو (EURUSD) کی طلب (Demand) میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ تاہم امریکی ڈالر (USD) اور اسکے بانڈز کی حاصلات (Gains) میں کمی کی وجہ سے بھی یورو کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ آج سارا دن یورو 1.0000 سے 1.0034 کے درمیان اتار چڑھاؤ کا شکار رہا۔ امریکی وسط مدتی انتخابات (U.S Mid Term Elections) بھی ڈالر انڈیکس (DXY) اور دیگر امریکی معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) کی سست روی کے زمہ دار ہیں۔ ان الیکشنز کے نتائج امریکی معیشت اور ڈالر انڈیکس (DXY) پر دور رس اثرات مرتب کریں گے۔ ایک اور بڑی وجہ امریکی کنزیومر پرائس انڈیکس(CPI) ڈیٹا کے شیڈول کے بعد سرمایہ کاروں کا سائیڈ لائن ہونا بھی ہے۔ آج یورپی ریٹیل سیلز (Retail Sales) ڈیٹا 0.4 فیصد مثبت رہا۔ تاہم اس کے باوجود یورو محدود رینج میں ہی کی ٹریڈنگ ہوتا رہا۔

تکنیکی تجزیہ۔

آج یورو اپنی 100SMA کے اردگرد قدرے Bearish رجحان اپنائے ہوئے ہے۔ جو کہ 1.0050 کے قریب موجود ہے۔ جبکہ یورو 20SMA سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ یورو کے مومینٹم انڈیکیٹرز Midline سے Bullish مومینٹم ظاہر کر رہے ہیں۔ اسکی RSI ریڈنگ 56 کے قریب مستحکم نظر آ رہی ہے جو کہ قیمتوں میں تیزی (Bullish) کا سگنل ہے۔ مجموعی طور پر اوپر کی طرف خطرات کم ظاہر ہو رہے ہیں۔ تاہم یورو کو 100SMA کے قریب کچھ دیر کی استحکام کی ضرورت ہے تا کہ Bulls اپنی طاقت جمع کر سکیں۔ واضح رہے کہ جون 2021 سے لے کر اب تک موجودہ 100SMA یعنی 1.0050 کی سطح یورو کے لئے مضبوط ترین نفسیاتی حد (Resistance) ہے۔ لیکن اس لیول پر کچھ دیر کا استحکام یورو کو ایک واضح Bullish Path اور مومینٹم مہیا کرسکتا ہے۔

اگر امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو کی گذشتہ 4 گھنٹوں کی ٹریڈ کا جائزہ لیں تو ایسا لگ رہا ہے کہ یورو 1.0050 کے قریب اپنی اصلاح (Correction) کر رہا ہے۔ تاہم اسکا Bullish مومینٹم تاحال برقرار ہے اور اپنی تمام Moving Averages سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے اور ایک نئی ٹرینڈ لائن بنا رہا ہے۔ 20SMA دیگر تمام ایوریجز سے اوپر متحرک ہے۔ تاہم ٹیکنیکل انڈیکیٹرز اسوقت واضح طور پر Over Bought نظر آ رہے ہیں اور کچھ دیر کے لئے اصلاح (Correction ) کے دور میں جا سکتے ہیں لیکن طویل المیعاد ٹیکنیکی انڈیکیٹرز مستقبل کی قیمتوں میں تیزی (Bullish) ہونے کا اشارہ کر رہے ہیں۔

موجودہ سطح پر یورو کے سپورٹ لیولز 0.9970, 0.9920, 0.9880 ہیں ۔ جبکہ مزاحمتی لیولز 1.0050, 1.0090 اور 1.0135 ہیں۔ اسکا محور (Pivot) 1.0015 ہے۔ جبکہ اسکا جھکاؤ اور ارتکاز مکمل طور پر Bullish ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button