EUR/USD امریکی سیشنز میں 1.0400 کے قریب کمزور
امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/USD) کا Bullish مومینٹم ختم ہوتا نظر آ رہا ہے اور یورپی کرنسی 1.0400 کی مضبوط اور اہم ترین نفسیاتی سپورٹ (Support) سے نیچے آ گئی ہے۔جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ آج جاری ہونیوالی امریکی ریٹیل سیلز رپورٹ کے مثبت اعداد و شمار کے باوجود افراط زر کے اضافے نے امریکی فیڈرل ریزرو (Fed) کے لئے شرح سود (Interest rate) میں بڑے اضافے کی راہ ہموار کر دی ہے ۔ جس کے بعد امریکی ڈالر کی پیشقدمی دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔ امریکی مجموعی ریٹیل سیلز میں 1.3 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ 1.0 فیصد اضافہ متوقع تھا۔ آج جاری ہونیوالی ریٹیل سیلز کے اعداد و شمار متاثر کن ہیں اور توقعات سے بہت زیادہ بہتر ہیں۔بالخصوص آٹو اور گیس سیکٹرز کی سیلز میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ دوسری طرف اکتوبر کی صنعتی پیداواری رپورٹ (Industrial Production Report) کا منفی ڈیٹا بھی معیشت پر افراط زر کے گہرے اثرات کو ظاہر کر رہا ہے۔ جس کے بعد امریکی ڈالر ایک بار پھر جارحانہ موڈ میں آ گیا ہے۔
ٹیکنیکی تجزیہ
یورو اسوقت 1.4000 کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ گزشتہ تین گھنٹوں کے دوران Bullish Momentum ختم ہوتا ہوا نظر آیا۔ یورو اسوقت 200SMA کے نیچے دباؤ میں ہے۔ جبکہ یہ 20SMA سے اوپر ہے۔ اور مکمل طور پر 1.0300 سے اوپر 100SMA کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ اسی دوران ٹیکنیکی انڈیکیٹرز اس کی غیر یقینی پیشقدمی کی نشاندہی کر رہے ہیں جو کہ اس کے مثبت ٹریگرز کے زیر اثر ہوئی ہے۔ تاہم اب بھی یورو کے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز اس کی حد سے زائد خریداری (Over bought Tertitory) کو ظاہر کر رہے ہیں۔جبکہ 4 گھنٹوں کی ٹریڈ اسکی اسٹرینتھ کو ظاہر کر رہے ہیں۔ جبکہ مومینٹم انڈیکیٹر اس ہفتے کے آغاز سے اپنی 100SMA کی پیروی کر رہا ہے اور اسی کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) ابھی بھی 67 پر ہے۔ جبکہ 20SMA کی Bullish سطح انٹرا ڈے کو مکمل سپورٹ فراہم کر رہی ہے جو کہ اسوقت 1.0350 پر ہے۔ جبکہ طویل المدتی Moving Average اوپر کی طرف جاتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ نیچے کی طرف Bulls اوپر جانے کی کوشش کریں گے اگر یورو کا مومینٹم ٹوٹتا ہوا نظر آیا۔ کیونکہ 1.3500 سے اوپر یورو کو انتہائی مضبوط Bullish Support حاصل ہے۔ موجودہ سطح دے اور یورو کی مزاحمتی حدیں 1.0480, 1.0525 اور 1.0560 ہیں، ان میں سے 1.0525 ایک مشکل نفسیاتی حد (Psychological Resistance) ہے۔ جسے عبور کرنے کے لئے ایک مثبت ٹریگر کا ہونا ضروری ہے تا کہ Bullish مومینٹم رہجیکٹ نہ ہو سکے۔ اگر سپورٹ لیولز پر نظر ڈالیں تو موجودہ سطح سے نیچے 1.0390، 1.0350 اور 1.0305 ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔