یورو کی 1.0550کی طرف پیشقدمی، USD کا دفاعی انداز
آج امریکی نان فارم پے رول (NFP) کے انتظار میں امریکی ڈالر دفاعی انداز اختیار کئے ہوئے بیک فٹ پر نظر آ رہا ہے جبکہ یورو مسلسل اپنے کئی ماہ قبل کے کھوئے ہوئے لیولز کو بحال کر رہا ہے۔ یورپی ٹریڈنگ سیشنز (EU FX Sessions) کے دوران آج یورو کو یورپی مرکزی بینک (ECB) کی سربراہ کی طرف سے مانیٹری پالیسی کو عالمی صورتحال کے مطابق تبدیل کرنے کے بیان کے بعد ایک مثبت ٹریگر ملا ہے۔ جس کے بعد امریکی ڈالر مزید منفی مومینٹم اختیار کر گیا ہے۔ آج ہفتے کے آخری دن ایشیائی سیشنز (Asian Sessions) کے آغاز سے ہی یورو 1.0500 سے اوپر کی طرف اپنی قدر کو مستحکم کرتا دیکھا گیا۔ جس کے بعد کرسٹین لیگارڈ کے بیان کے بعد یورو 1.0550 کی سطح کے قریب پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ جون 2022ء کے بعد پہلی بار یورپی کرنسی اس سطح کے قریب پہنچی ہے۔جبکہ رواں ہفتے کے دوران امریکی بیورو برائے معاشی شماریات (U.S Bereau of Statistics) کی طرف سے جاری کردہ Personal Consumption Expenditure اکتوبر کے 6.3 فیصد کی نسبت 6 فیصد کی سطح پر آ گیا جبکہ مارکیٹ میں 6.2 کا انڈیکس متوقع تھا۔ چنانچہ رپورٹ کے بعد ڈالر کی قدر میں گراوٹ جاری رہی۔ بعد کے سیشنز میں امریکی ISM Manufacturing PMI بھی تاریخ میں پہلی بار 49 کی سطح پر آ گیا۔ اسکے علاوہ امریکی فیڈرل ریزرو (Fed) کے چیئرمین جیروم پاول کی طرف سے مانیٹری پالیسی میں نرمی کے بیان نے ڈالر کے سرمایہ کاروں کا بالکل سائیڈ لائن کر دیا۔
ٹیکنیکی تجزیہ
اگر EUR/USD کی گذشتہ 4 گھنٹوں کی ٹریڈ کا جائزہ لیں تو ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس 70 کی سطح پر آ گیا ہے۔ جو کہ یہ ظاہر کر رہا ہے کہ یورو 1.0600 کے بڑے لیول کی طرف جانے دے پہلے ایک بار اس بڑے نفسیاتی ہدف کو عبور کرنے دے پہلے اپنی اسٹرینتھ جمع کرنے کے لئے اصلاح (Correction) کے دور میں داخل ہو جائے گا۔ جبکہ پہلی مزاحمتی سطح 1.0550 کو عبور کرنے کے بعد یورو کے سامنے 1.0600 اور 1.0665 کی بڑی نفسیاتی حدیں (Psychological Resistance Levels) ہیں۔ اسوقت اپنی Bullish اسٹرینتھ کے ساتھ یہ 20 ، 100 اور 200SMA سے اوپر ٹریڈ کر کے اپنی 6 ماہ قبل کی سطح کی Retreacement کر رہا ہے۔ اگر سپورٹ لیولز پر نظر ڈالیں تو 1.0500, 1.0410 اور 1.0390 موجودہ سطح سے نیچے سپورٹ لیولز ہیں۔ اسوقت یہ 55 فیصد Bullish اور 35 فیصد Bearish جبکہ 10 فیصد Sideways ہے۔ اس طرح اسکا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Bullish ہے۔ جبکہ اسکے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز اسے Over Bought ظاہر کر رہے ہیں یعنی اس سطح سے اوپر جانے کے لئے اسے اصلاح (Correction) کے عمل سے گزرنا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔