یورو (EUR/USD) 1.0400 کے قریب مستحکم، Bullish مومینٹم برقرار
امریکی ڈالر کے مقابلے می یورو (EUR/USD) آج یورپی مرکزی بینک (ECB) کی گذشتہ میٹنگ کی تفصیلات کے اجراء اور ThanksGiving تعطیل کے باعث 1.0400 سے اوپر مستحکم نظر آ رہا ہے۔ یورپی یونین کی اکتوبر 2022ء کی میٹنگ کے منٹس میں واضح ہو رہا ہے کہ مرکزی بورڈ کے ممبران کی اکثریت 50 بنیادی پوائنٹس شرح سود (Interest rate) کے اضافے کے حق میں تھے ۔ اس میٹنگ کی تفصیلات سامنے آنے کے بعد یورو کے Bullish مومینٹم پر مجموعی طور پر فرق نہیں پڑا تاہم ایک بڑے ہفتہ وار اختتامیے کے باعث اب یورو اور امریکی ڈالر کی ٹریڈ کا مومینٹم سوموار سے کوئی واضح سمت اختیار کرے گا۔ آج EUR/USD نے اپنی ہفتہ وار قدر کا دائرہ کار 1.0447 تک وسیع کیا۔ جبکہ ایشیائی سیشنز کے دوران ہی امریکی ڈالر نے اپنی FOMC کی میٹنگ سے پہلے کی سطح تک گر گیا۔ جبکہ یورو آج ایک موقع پر 1.0500 کی نفسیاتی حد کو عبور کرتا ہوا محسوس ہو رہا تھا تاہم اس کی Gains آج 1.0447 تک ہی محدود رہیں۔ امریکی ڈالر کی گراوٹ کی ایک اور بڑی وجہ S&P گلوبل کے گذشتہ روز جاری ہونیوالے PMI Flash میں امریکی معیشت پر افراط زر کے سنگین خطرات کی نشاندہی ہے جس کی لپیٹ میں تمام سیکٹرز ہی آ رہے ہیں۔ اگرچہ یہ Flash کوئی حتمی ڈیٹا نہیں ہے بلکہ ایک سروے کی حثیت رکھتا ہے۔ لیکن اس سے دسمبر کے آغاز پر آنیوالی امریکی معاشی رپورٹس کی متوقع سمت کا اندازہ ہو رہا ہے۔یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ Thanksgiving تعطیل کے باعث آج بھی مارکیٹس جلدی بند ہو گئیں اور اب مزید معاشی سرگرمیوں کے لئے سوموار کا انتظار کرنا پڑے گا۔
ٹیکنیکی تجزیہ
ٹیکنیکی نقطہ نظر سے EUR/USD آج Bullish ریلی میں وقفے کو ظاہر کر رہا ہے۔ مومینٹم انڈیکیٹرز اسکے over bought ایریا میں ایک محدود اصلاح (Correction) کی پیشگوئی کر رہے ہیں۔ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) آج 65 کی سطح پر ہے۔ یہ لیول کسی سمت کے بغیر اسٹرینتھ کو ظاہر کر رہا ہے یعنی اپنی اسٹرینتھ پر Bullish مومینٹم حاصل نہیں کر رہا بلکہ امریکی ڈالر کی کمزوری سے یورو کسی واضح سمت کے بغیر Bullish مومینٹم اختیار کئے ہوئے ہے۔ اسوقت یورو اپنی 20 اور 100SMA سے اوپر اپنی 200SMA کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ Bullish مومینٹم نے اسے دن بھر 100SMA سے اوپر مستحکم رکھا ۔ گزشتہ 4 گھنٹوں کے دوران اسکی اوپر کی طرف جانے کی طاقت میں کمی آتی ہوئی واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔ جبکہ 20SMA میں یہ اپنی آج کی بلند ترین سطح سے نیچے آیا۔ تاہم مجموعی طور پر یہ 20 اوسط سے اوپر ہی رہا ہے اور اپنے Support Level 1.0305 سے اوپر دیکھا گیا۔ رواں ہفتے کے دوران یورو 0.9729 سے 1.0480 کے درمیان ٹریڈ کرتا رہا ہے۔ تاہم سوموار کو اسے اپنی اگلی مزاحمتی حد (Resistance) 1.0480 کو عبور کرنا یو گا۔ اسے اپنا Bullish مومینٹم کو جاری رکھنے کے لئے ایسا کرنا ضروری ہے۔ جبکہ اسکا اگلا ممکنہ ہدف 1.0500 کو حاصل کرنا ہے۔ جس سے اسکے لئے اوپر کے لیولز کو کراس کرنے کی اسٹرینتھ حاصل ہو سکتی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔