یورپی مارکیٹس (اسٹاکس) میں ملا جلا رجحان

آج یورپی مارکیٹس (European Markets) میں دوران ٹریڈ ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ جس کی بڑی وجہ آج امریکی ڈالر (USD) اور اسکے بانڈز کی شدید فروخت کا رجحان ہے. جس کے بعد یورو اور دیگر عالمی کرنسیز کی طلب (Demand) میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور عالمی اسٹاکس (Global Stocks) کی قدر میں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔ FTSE100 میں آج محض 8 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد انڈیکس 7394 پر آ گیا ہے۔ جبکہ Dax30 میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ جس کے بعد انڈیکس 14344 پر قدرے مثبت رجحان کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ CAC40 بھی 40 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 6681 پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ SMI میں آج سرمایہ کاری کا زیادہ بہتر رجحان دیکھا جا رہا ہے انڈیکس 62 پوائنٹس مستحکم ہو کر 11062 پر آ گیا ہے۔

یورپی بینچ مارک Stoxx600 محض 1 پوائنٹ کے اضافے کے ساتھ 434 کی سطح پر موجود ہے۔ جبکہ یورپ کی سب سے بڑی اسٹاک مارکیٹ FTSEMIB بھی محض 13 پوائنٹس اوپر 24611 کی سطح پر اتار چڑھاؤ کی شکار ہے۔ جبکہ یورپ کی دوسری بڑی مارکیٹ نیدر لینڈ کی HEX بھی 21 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 11 ہزار کی سطح سے اوپر 11002 اور MOEXRUSS آج 27 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 2216 کی سطح پر اتار چڑھاؤ کی شکار ہیں۔ دوسری طرف اسپین کی مثبت CPI کے بعد یورو کی قدر میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور اسٹاکس بینچ مارک Ibex35 محض 4 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 8161 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button