2023ء کے آخر تک Inflation پر قابو پا لیا جائے گا۔ جینیٹ ییلین
امریکی سیکرٹری خزانہ جینیٹ ییلین نے توقع ظاہر کی ہے کہ 2023ء کے آخر تک افراط زر (Inflation) پر قابو پا لیا جائے گا۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ امریکی اور عالمی پالیسی ساز ادارے عالمی معاشی بحران (Global Financial Crisis) پر قابو پا لیں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ خام تیل (Crude oil) کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے عالمی رسد کے نظام کو مستحکم رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
انٹرویو کے دوران انہوں نے روسی کروڈ آئل کی قیمتوں کو محدود کرنے کے منصوبے (Price Cap Plan) کا بھرپور دفاع کیا اور توقع ظاہر کی کی تمام اسٹیک ہولڈرز اس معاملے میں پورا تعاون کریں گے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔