5 ستمبر 2022ء: آج کے نمایاں پاکستانی اسٹاکس ۔

آج پاکستانی اسٹاکس میں سب سے زیادہ خرید و فروخت ورلڈ کام ٹیلی کمیونیکیشن لیمیٹڈ ( W.T.L ) میں ہو رہی ہے جس کے 31 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔ میپل لیف سیمنٹ ( M.L.C.F ) میں بھی سرمایہ کاری کا اچھا رجحان ہے اور اس کے 27 لاکھ شیئرز کے سودے طے پا چکے ہیں. پاکستان ریفائنری لیمیٹڈ ( PRL), پائینیئر سیمنٹ(PIOC ) . جی۔تھری ٹیکنالوجیز لیمیٹڈ( GTECH ), سنرجیکو پاکستان لیمیٹڈ( CNERGY ), فوجی سیمنٹ( FCCL ), فلائنگ سیمنٹ( FlYNG ), ڈی۔جی۔خان سیمنٹ( DGKC ), پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن( PIAA ) اور سیفائر ٹیکسٹائل ملز لیمیٹڈ( SAPT ) بھی سرمایہ کاری کے حجم اور شیئر والیوم کے لحاظ سے نمایاں اسٹاکس میں شامل ہیں۔ اگر سیکٹرز ( Sectors ) کی کارکردگی دیکھیں تو آج مجموعی طور پر سیمنٹ سیکٹر میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ گزشتہ ہفتے کے دوران بھی سیمنٹ سیکٹر میں اچھی کیپٹیلائزیشن اور شیئر والیوم دیکھا گیا تھا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button