6 ستمبر 2022 ء: پاکستانی اسٹاکس کے والیوم لیڈرز
آج پاکستانی اسٹاکس کا والیوم لیڈر 4 کروڑ 68 لاکھ شیئرز کے ساتھ ہیزکول ( HASCOL ) رہا۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کارپوریشن( PIAA ) 1 کروڑ سے زائد شیئرز کے ساتھ دوسرے اور 93 لاکھ شیئرز کے ساتھ فوجی فوڈز لیمیٹڈ(FFL ) تیسرے نمبر پر رہا۔ ان کے علاوہ سنرجیکو پاکستان لیمیٹڈ( CNERGY ), پاکستان ریفائنری لیمیٹڈ (PRL ), ورلڈ ٹیلی کارڈ کمیونیکیشن ( WTL ), سلک بینک( SILK ) اور ٹی۔پی۔ایل پراپرٹیز(TPLP ) بھی اچھا شیئر والیوم حاصل کرنے والے اسٹاکس میں شامل ہیں شیئر ویلیو میں تیزی کے لحاظ سے سب سے بہترین پرفارمنس پاکستان انجنیئرنگ کمپنی لیمیٹڈ ( PECO ) کی رہی جس کی قدر میں 19 روپے 81 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد پیکو کی فی شیئر قیمت 303 روپے 90 پیسے پر آ گئی۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔